سائٹ صنعتی ایریا میں صنعتکاروں اور ورکرز کی ویکسی نیشن کا آغاز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

NKATI setups Covid-19 vaccination centre in collaboration with Sindh Govt

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری نے سندھ حکومت کے تعاون سے صنعتکاروں اور ورکرز کی ویکسی نیشن کا آغاز کردیا ہے اس حوالے سے جاری کی گئی گائیڈ لائن میں ممبران کو ہدایت کی گئی ہے کہ ورکرز 1166پر شناختی کارڈ بھیج کر خود کو رجسٹرڈ کروائیں بعد ازاں کوڈ موصول ہونے پرفراہم کی گئی فہرست کے مطابق ان کی ویکسی نیشن کی جائے گی۔

سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کے صدر عبدالہادی نے میڈیا کوجاری تفصیلات میں کہا کہ کراچی کے سب سے بڑے اور قدیم سائٹ ایریا میں صنعتکاروں اور ورکرزکو جان لیوا کورونا وبائی مرض سے بچانے کے لیے ایک محتاظ اندازے کے مطابق ایک سے ڈیڑھ لاکھ افراد کی ویکسی نیشن کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ویکسی نیشن سینٹر پیر تا ہفتہ صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بغیر کسی وقفے خدمات فراہم کرے گا۔ تمام افراد کو ایس اوپیز پر سختی سے عمل کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے تاکہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے۔

مزید پڑھیں:ناصر مگوں کی سولرتوانائی پلانٹوں کیلئے اسٹیٹ بینک کی ایکسپورٹ ری فائنانس اسکیم پر تنقید

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹرز کے مطابق ملک بھر میں ہفتہ سے 30 سے 40 سال کے افراد کی ویکسینیشن کا آغاز ہوگیا ہے۔ ہفتہ سے 30 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسینیشن کا آغاز ہوگیا ہے، ویکسی نیشن کے لیے شہری اپنے آپ کو رجسٹر کرائیں۔

اسد عمر کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ پیر سے30 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کو ویکسین لگانے کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔

Related Posts