وزیرآباد میں لانگ مارچ کیلئے بلٹ پروف کنٹینر، عمران خان کے دونوں بیٹے لاہور پہنچ گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پاکستان تحریکِ انصاف کے لانگ مارچ کیلئے نیا بلٹ پروف کنٹینر وزیر آباد میں ہے جبکہ عمران خان کے دونوں بیٹے والد کی عیادت کیلئے لاہور پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیر اعظم عمران خان کے دونوں بیٹے والد پر حملے کی خبر سن کر پریشان ہوگئے اور عیادت کیلئے سابق وزیر اعظم کی رہائش گاہ زمان پارک پہنچ گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر مستعفی، چیئرمین سینیٹ کو استعفیٰ جمع کرادیا

رواں ماہ کے آغاز میں 3 نومبر کو وزیر آباد میں سابق وزیر اعظم عمران خان کو قاتلانہ حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ واقعے کے بعد عمران خان نے لندن میں موجود بیٹوں سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور ان کو تسلی دی۔

سابق وزیر اعظم عمران خان کے دونوں بیٹے قاسم اور سلمان لاہور پہنچ چکے ہیں جن کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی پر حملے کی خبر نے ہمیں پریشان کردیا تھا۔

دوسری جانب وزیر آباد سے لانگ مارچ کا دوبارہ آغاز ہورہا ہے۔ پی ٹی آئی کا نیا بلٹ پروف کنٹینر کچہری چوک پہنچ گیا۔ پولیس کے ساتھ ساتھ سادہ لباس سکیورٹی اہلکار بھی کنٹینر کی حفاظت کیلئے تعینات کردئیے گئے۔

پی ٹی آئی قیادت نے نئے کنٹینر پر بلٹ پروف روسٹر بھی لگوا لیا۔ وزیر آباد میں لانگ مارچ کی سکیورٹی کیلئے 6000 اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ پنجاب کے مختلف شہروں کی پولیس بھی سکیورٹی پر لگا دی گئی۔

Related Posts