سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر مستعفی، چیئرمین سینیٹ کو استعفیٰ جمع کرادیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر عہدے سے مستعفی ہوگئے، انہوں نے اپنا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو جمع کرادیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر مبینہ طور پر سینیٹر اعظم سواتی کے ساتھ ہونے والے ظلم و زیادتی کے خلاف سراپا احتجاج تھے۔ بعد ازاں پارٹی نے استعفیٰ طلب کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں:

سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کا سینیٹ رکنیت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ

سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر ایوانِ بالا کی رکنیت سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ اپنا تحریری استعفیٰ چیئرمین سینیٹ کو جمع کرایا۔ استعفے کے متن میں کہا گیا ہے کہ اپنا استعفیٰ فاروق ایچ نائک کی ہدایت پر پیش کررہا ہوں۔

چیئرمین سینیٹ کو استعفیٰ جمع کرانے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے اپنے فیس بک پیغام میں کہا کہ میں نے آج اپنا رسمی استعفیٰ جمع کرادیا ہے۔ مثبت ردِ عمل پر شکر گزار ہوں۔

 مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ جو لوگ میرے سیاسی مستقبل پر رائے زنی کر رہے ہیں، مجھے یہ کہنے دیں کہ میں کسی اور سیاسی پارٹی میں شمولیت اختیار نہیں کررہا۔ اپنی آزادی برقرار رکھنے کی سخت کوشش کروں گا۔

آج سے 2 روز قبل اپنے ٹوئٹر پیغام میں سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ میری پیپلز پارٹی کی سیاسی قیادت سے آج ملاقات ہوئی۔ پارٹی رہنما نے مجھے قیادت کا پیغام دے دیا ہے۔

ٹوئٹر پیغام میں سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی میری سیاسی پوزیشن سے خوش نہیں ہے۔ ذرائع کا دعویٰ تھا کہ مصطفیٰ نواز کھوکھر کو فاروق ایچ نائیک نے پارٹی قیادت کا پیغام دیا۔

پیغام میں سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کا یہ بھی کہنا تھا کہ پارٹی قیادت کا پیغام دیا گیا کہ قیادت مجھ سے سینیٹ سے استعفیٰ چاہتی ہے، اس لیے میں سینیٹ کی نشست سے خوشی سے استعفیٰ دینے کو تیار ہوں۔

 

Related Posts