نیب کا نوٹس پی ٹی آئی اور آئی ایم ایف ڈیل کے خلاف اعلان کے بعد آیا۔ بلاول بھٹو

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیب کا نوٹس پی ٹی آئی اور آئی ایم ایف ڈیل کے خلاف اعلان کے بعد آیا۔ بلاول بھٹو
نیب کا نوٹس پی ٹی آئی اور آئی ایم ایف ڈیل کے خلاف اعلان کے بعد آیا۔ بلاول بھٹو

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی:چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ  پہلے قومی احتساب بیورو (نیب) کو مجھ پر کوئی اعتراضات نہیں تھے، پی ٹی آئی اور آئی ایم ایف ڈیل کے خلاف جدوجہد کے اعلان کے بعد نیب کا نوٹس آگیا۔

قومی احتساب بیورو (نیب) کے آفس میں پیشی کے بعد راولپنڈی میں گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دباؤ ہمیں اپنی جدوجہدسے پیچھے نہیں ہٹا سکتا۔

سوالنامے کا ذکر کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سب جانتے ہیں چیف جسٹس آف پاکستان مجھے بے گناہ قرار دے چکے ہیں۔ یہ ایک سال پہلے کی بات ہے، اس کے باوجود میں احتساب کے لیے تیار ہوں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ میں نے  پہلے بھی نیب میں حاضری دی ہے اور سوالوں کے جوابات بھی دے چکا ہوں۔ ہم قانون کی حکمرانی پر یقین اور اداروں پر اعتماد رکھتے ہیں۔

گفتگو کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جن سوالات کا جواب پہلے دے چکا ہوں، ان پر میرے مؤقف میں تبدیلی نہیں آسکتی۔ سیاسی انتقام اور کردار کشی کی مہم میں جمہوری قوتیں کو بدنام کیا جارہا ہے۔ 

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج ملک کے غریب عوام مہنگائی کا سامنا کر رہے ہیں۔ عوام کے ساتھ مل کر پی ٹی آئی ایم ایف بجٹ کو ختم کریں گے۔ سفید پوش طبقے کو معاشی طور پر قتل کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان عوام کو معاشی طور پر مفلوج کرکے قبر میں سکون کی خبر سناتے ہیں۔ ظلم اور معاشی قتل برداشت نہیں کریں گے۔ دھمکیوں اور دباؤ سے ہار نہیں مانیں گے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  قومی احتساب بیورو (نیب) نے چیئرمین پیپلز پارٹی و سابق صدر آصف زرداری کے صاحبزادی بلاول بھٹو زرداری کو 32 سوالات پر مشتمل سوالنامہ تھماتے ہوئے 2 ہفتے میں جواب طلب کر لیا۔

آج بلاول بھٹو زرداری کو تفتیش کے لیے طلب کیا گیا جس پر انہوں نے نیب کے راولپنڈی آفس میں صوبائی وزراء کے ساتھ حاضری دی اور ان سے سوالات کیے گئے۔

مزید پڑھیں:   بلاول بھٹو سے 32 سوالات پر2 ہفتے کے اندر جواب طلب 

Related Posts