نیب نے بلاول بھٹو زرداری سے 32 سوالات پر2 ہفتے کے اندر جواب طلب کر لیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Bilawal urges federal govt to review ‘no lockdown’ decision

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے چیئرمین پیپلز پارٹی و سابق صدر آصف زرداری کے صاحبزادی بلاول بھٹو زرداری کو 32 سوالات پر مشتمل سوالنامہ تھماتے ہوئے 2 ہفتے میں جواب طلب کر لیا ہے۔

قومی احتساب بیورو(نیب) نے آج بلاول بھٹو زرداری کو تفتیش کے لیے طلب کیا تھا جس پر انہوں نے نیب کے راولپنڈی آفس میں صوبائی وزراء کے ساتھ حاضری دی جس کے بعد ان سے سوالات کیے گئے۔

احتساب بیورو کے حکام نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے جے وی اویل کیس پر تحقیقات کے سلسلے میں مختلف سوالات پوچھے جن کا بلاول بھٹو زرداری نے انہیں کوئی تسلی بخش جواب نہ دیا۔

بلاول بھٹو زرداری کی آسانی کے لیے نیب حکام نے انہیں 32 سوالات پر مشتمل سوالنامہ تھمایا اور ہدایت کی کہ 2 ہفتوں کے اندر اندر جواب جمع کرائیں تاکہ کیس کی تفتیش کو آگے بڑھایا جاسکے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری کے صاحبزادے بلاول بھٹو زرداری آج قومی احتساب بیورو (نیب) کے آفس میں پیش ہوئے۔

آج قومی احتساب بیورو (نیب) نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو جے وی اوپل کیس میں تفتیش کے لیے طلب کیا تھا جس کا تعلق زرداری گروپ آف کمپنیز سے ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو ہدایت کی گئی کہ قومی احتساب بیورو کے راولپنڈی آفس میں پیش ہو کر کیس پر اپنا مؤقف دیں۔ زرداری کمپنیز کا 12 سالہ ریکارڈ ساتھ لانے کی ہدایت بھی کی گئی۔

مزید پڑھیں: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نیب کے آفس میں پیش

Related Posts