ایم کیو ایم لسانیت سے گریز کرے شہر کا امن خراب نہیں کرنے دیں گے، ناصر حسین شاہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعلیٰ سندھ کے کورونا کے حوالے سے اقدامات بینظیر ہیں، ناصر حسین شاہ
وزیر اعلیٰ سندھ کے کورونا کے حوالے سے اقدامات بینظیر ہیں، ناصر حسین شاہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) ہر معاملے میں لسانیت کو لے کر آجاتی ہے ، مردم شماری پر پیپلزپارٹی کا پہلے ہی دن سے موقف واضح ہے۔ خالد مقبول صدیقی کو مخاطب کرتے ہوئے ناصر حسین نے کہا کہ “رسی جل گئی پر بل نہیں گیا”۔

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی کی پریس کانفرنس کا جواب دیتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ خالد مقبول صدیقی کو کراچی کا اتنا درد ہے تو اس کا ثبوت دیں اور وفاقی وزارتوں سے استعفیٰ دیں۔ کراچی کے امن کو خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے۔

وزیر اطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کروا کر کراچی کا بیڑہ غرق کرنے والے تو آپ لوگ ہیں، اب روز آکر مگر مچھ کے آنسو بہاتے ہیں۔ ہر معاملے کو لسانیت تک نہ لے کر جائے، جب آپ نے اپنے قائد سے ترک تعلق کردیا ہے تو ان کی سوچ سے بھی علیحدگی اختیار کریں۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ حلقہ 249 کے ضمنی انتخابات میں ایم کیو ایم کے امیدوار کا چھٹے نمبر پر آنا اس بات کا واضح ثبوت ہے، کہ کراچی کے باشعور عوام اب آپ لوگوں کو پہچان چکے ہیں اور اردو بولنے والوں کے نام پر اپنی جیبیں بھرنے والوں کو لوگ مسترد کر چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مردم شماری پر پیپلز پارٹی کا پہلے دن سے واضع موقف ہے کہ سندھ کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے، وزیر اعلیٰ سندھ نے مردم شماری کا معاملہ ہر آئینی فورم پر اٹھایا ہے۔ کراچی پر امن شہر بن گیا ہے اس کا امن و امان خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان برطانیہ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے، آرمی چیف

Related Posts