ایم کیوایم نے علیحدہ صوبے کیلئے وزیراعلیٰ ہاؤس کے گھیراؤ کی دھمکی دیدی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

mqm leader amir khan press conference in karachi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما عامر خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں نئے صوبے بنائے جائیں، ہمارے مسائل کا حل صوبہ ہے، ہمارے مسائل حل نہ کیے گئے تو وزیراعلی ہاؤس کا گھیرا ؤکریں گے۔

پیر کو کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ سندھ حکومت نے سخت لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے، لاک ڈاؤن کے باعث 27 مئی کی ریلی منسوخ کررہے ہیں، لاک ڈاؤن کے خاتمے تک اس ریلی کو ملتوی کررہے ہیں۔

عامر خان نے کہا کہ سندھ حکومت کراچی اور سندھ کی ترقی میں رکاوٹ ہے، سندھ حکومت پیپلز پارٹی کی نہیں بلکہ سندھو دیش کی حکومت ہے، پیپلز پارٹی کئی دہائیوں سے سندھ حکومت پر قابض ہے، سندھ کی حالت تشویشناک حد تک تباہ حال کا شکار ہے، ٹرانسپورٹ کا نظام تباہ و برباد ہوچکا ہے۔

رہنما ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ کراچی میں ٹینکر مافیا کے ذریعے پانی فروخت کیا جارہا ہے، پورے کراچی میں ٹینکر مافیا کا قبضہ ہے، کراچی میں بے روزگاری بڑھ گئی ہے، بے روزگاری میں کوئی پانی کا ٹینکر کیسے خریدے گا؟۔

مزید پڑھیں:سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ، کراچی میں رات 8 بجے کے بعد گھر سے باہر نکلنے پر پابندی عائد

انہوں نے کہا کہ سندھ میں کرپشن کا بازار گرم ہے، پولیس لوگوں سے بھتہ وصول کرتی ہے، جعلی ڈومیسائل کے ذریعے حقدار کا حق مارا جارہا ہے، سب نے دیکھا کس طرح مارکیٹیں بند کراکے پھر پیسے لے کر کھلوارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت ترقی دشمن ہے، پاکستان میں نئے صوبے بنائے جائیں، ہمارے مسائل کا حل صوبہ ہے۔ سندھ حکومت صوبے میں مسائل کی سب سے بڑی وجہ ہے، مسائل حل نہ کیے گئے تو وزیراعلیٰ ہاؤس کا گھیراؤ کریں گے۔

Related Posts