سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ، کراچی میں رات 8 بجے کے بعد گھر سے باہر نکلنے پر پابندی عائد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ، کراچی میں رات 8 بجے کے بعد گھر سے باہر نکلنے پر پابندی عائد
سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ، کراچی میں رات 8 بجے کے بعد گھر سے باہر نکلنے پر پابندی عائد

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سندھ حکومت نے کورونا ایس او پیز کے تحت لاک ڈاؤن کی پابندیوں میں اضافے کا فیصلہ کر لیا، کراچی میں رات 8 بجے کے بعد شہریوں کو بلا ضرورت باہر گھومنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں کورونا ایس او پیز کے تحت کراچی پر عائد پابندیاں مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

کورونا ایس او پیز کے تحت فیصلہ کیا گیا کہ کل سے رات 8 بجے کے بعد کراچی میں شہریوں کو غیر ضروری طور پر گھومنے پھرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ وزیرِ اعلیٰ نے ہدایت کی کہ گاڑیوں میں بھی لوگوں کو غیر ضروری طور پر گھومنے سے روکا جائے۔

سندھ ٹاسک فورس اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ اگر کسی کو ہسپتال یا کسی ہنگامی ضرورت کے باعث کام سے نکلنا ہو تو اسے اجازت دے دی جائے۔ سندھ بھر کے پارکس میں مغرب کے بعد لائٹس بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

ٹاسک فورس اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ رات 8 بجے کے بعد ٖغیر ضروری طور پر باہر نکلنے والوں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔ آئی جی سندھ پولیس کو بلاضرورت گھومنے والوں کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کردئیے گئے۔

دورانِ اجلاس وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ کہ پولیس گاڑیوں میں بلاضرورت گھومنے والوں کو روکے۔اگر عوام نے تعاون کیا تو 2 ہفتوں میں کورونا کیسز کم ہوجائیں گے، اگر ایسا کیا گیا تو پابندیاں نرم کرنے کی طرف بھی جاسکتے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن سے متعلق پابندیاں مزید سخت کردیں۔ محکمۂ داخلہ سندھ کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ نرسری سے لے کر یونیورسٹی تک تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

سندھ حکومت نے شادی ہالز، سینما اور تمام تفریحی مقامات کو بند رکھنے کا اعلان کردیا تاہم میڈیکل اسٹورز، گروسری کی دکانیں اور پٹرول پمپس کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ شاپنگ ماز کے اندر والے میڈیکل اسٹورز پر بھی پابندی عائد کی گئی۔ 

مزید پڑھیں: سندھ حکومت کا صوبے بھر میں نئے لاک ڈاؤن کا اعلان

Related Posts