مولانا فضل الرحمان نے لاہور میں پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس آج طلب کر لیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ڈی ایم نے 23 مارچ کو اسلام آباد کی جانب ’لانگ مارچ‘ کا اعلان کردیا
پی ڈی ایم نے 23 مارچ کو اسلام آباد کی جانب ’لانگ مارچ‘ کا اعلان کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ نے اپوزیشن کے حکومت مخالف اتحاد کا سربراہی اجلاس آج طلب کیا ہے جس کے دوران لانگ مارچ سمیت دیگر اہم ملکی و سیاسی امور پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے لاہور جلسے کے بعد مستقبل کے لائحۂ عمل کا تعین کرنے کیلئے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں پی ڈی ایم کے چوٹی کے سیاستدانوں کی بیٹھک آج ہوگی جس میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ سمیت 11 سیاسی جماعتوں کے اہم قائدین شریک ہوں گے۔

مولانا فضل الرحمان کی زیرِ صدارت پی ڈی ایم سربراہی اجلاس آج دوپہر کے وقت جاتی امراء میں ہوگا جس میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز سمیت اہم سیاسی قائدین شرکت کریں گے۔ اجلاس میں پی پی پی کے لاڑکانہ جلسے اور لانگ مارچ کی حکمتِ عملی پر غور کیا جائے گا۔

وفاقی حکومت کو ٹکر دینے کیلئے پی ڈی ایم رہنما ملک بھر میں مظاہروں کے آپشن پر بھی غور کریں گے۔ دوسری جانب مسلم لیگ(ن) کے اراکینِ اسمبلی و سینیٹ کا اجلاس بھی طلب کر لیا گیا۔ آج صبح 11 بجے لاہور سیکرٹریٹ میں ہونے والے اجلاس میں پی ڈی ایم فیصلوں پر عمل کا جائزہ لیا جائے گا، آئندہ کی حکمتِ عملی منظور کی جائے گی۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل لاہور میں پی ڈی ایم جلسے کی تصاویر متنازعہ قرار دیتے ہوئے وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز نے اصل حقیقت بیان کردی۔ زلفی بخاری نے کہا ہمیں فخر ہے کہ پی ڈی ایم نے پی ٹی آئی جلسے کی تصاویر شیئر کیں۔

گزشتہ شب لاہور میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے جلسے میں عوام پی ڈی ایم کے دعووں کے برعکس معمولی تعداد میں شریک ہوئے تاہم جلسہ گاہ کو کھچا کھچ بھرا ہوا ظاہر کرنے کیلئے پی ڈی ایم رہنماؤں کو پی ٹی آئی جلسے کی تصاویر شیئر کرنی پڑیں۔

مزید پڑھیں: لاہور جلسے کی تصاویر متنازعہ قرار، زلفی بخاری نے پول کھول دیا

Related Posts