پی ڈی ایم کے لاہور جلسے کی تصاویر متنازعہ قرار، زلفی بخاری نے پول کھول دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

زلفی بخاری کا برطانیہ کیلئے 13 خصوصی پروازیں چلانے پر پی آئی اے سے اظہارِ تشکر
زلفی بخاری کا برطانیہ کیلئے 13 خصوصی پروازیں چلانے پر پی آئی اے سے اظہارِ تشکر

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور میں پی ڈی ایم جلسے کی تصاویر متنازعہ قرار دیتے ہوئے وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز نے اصل حقیقت بیان کردی۔ زلفی بخاری نے کہا ہمیں فخر ہے کہ پی ڈی ایم نے پی ٹی آئی جلسے کی تصاویر شیئر کیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب لاہور میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے جلسے میں عوام پی ڈی ایم کے دعووں کے برعکس معمولی تعداد میں شریک ہوئے تاہم جلسہ گاہ کو کھچا کھچ بھرا ہوا ظاہر کرنے کیلئے پی ڈی ایم رہنماؤں کو پی ٹی آئی جلسے کی تصاویر شیئر کرنی پڑیں۔

مسلم لیگ (ن)، پی پی پی اور جمعیت علمائے اسلام (ف) سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد (پی ڈی ایم) کے مینارِ پاکستان پر جلسے کیلئے ہفتے بھر سے عوامی رابطہ مہم اور ریلیاں نکالی گئیں، مریم نواز نے تقاریر کیں لیکن سب بے سود ثابت ہوا۔

عوام نے سیاسی جماعتوں کے دعووں کے برعکس محدود تعداد میں پی ڈی ایم جلسے میں شریک ہو کر اپوزیشن کے سیاسی ڈرامے کو فلاپ ثابت کردیا جس پر اپوزیشن رہنما اور پیپلز پارٹی و ن لیگ کے سینئر رہنما بغلیں جھانکتے نظر آئے۔

پی پی پی کی صوبائی وزیر شہلا رضا نے ٹوئٹر پر پی ڈی ایم جلسے کی جگہ پرانی تصویر شیئر کی۔ رکنِ اسمبلی مائزہ حمید اور سابق وزیر عابد شیر علی نے بھی پرانی تصویر شیئر کرتے ہوئے اسے پی ڈی ایم جلسے کی تصویر قرار دیا۔

غور کیا جائے تو ن لیگ کی طرف سے شیئر کی گئی تصاویر پی ٹی آئی کے 6 سال قبل لاہور میں منعقدہ جلسے کی ہیں جبکہ پی پی پی کی طرف سے خادم رضوی کا جنازہ دکھایا گیا۔

معاونِ خصوصی زلفی بخاری نے بتایا کہ جو تصویر شیئر کی گئی وہ تحریکِ انصاف کے 2014ء کے جلسے کی ہے اور ہمیں فخر ہے کہ پی ڈی ایم رہنما ہمارے جلسے کی تصاویر شیئر کرکے اعتراف کر رہے ہیں کہ عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی تھی۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے گزشتہ روز کے لاہور کے جلسے میں میڈیا رپورٹس کے مطابق مجموعی طور پر 10 سے 12 ہزار کے لگ بھگ لوگ موجود تھے جس سے پی ڈی ایم کے دعووں کی نفی ہوتی ہے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے پی ڈی ایم کے لاہور جلسے پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کا یہ سفر اختتام پذیر ہوا، اس غبارے سے ہوا نکل چکی، اب یہ لوگ اپنی شکست کے زخم چاٹیں گے،پھر کسی نئے فریب کی تلاش میں نکلیں گے۔

شہباز گل نے گزشتہ روز کہا کہ عمران خان ان تمام چوروں کو بے نقاب کرنے میں کامیاب ہوئے، آج محمود اچکزئی نے جو زبان استعمال کی اس پر پی ڈیم ایم کو شرم آنی چاہیے، مریم،مولانا یا بلاول نے محمود اچکزئی کی پنجابیوں کی توہین پر سرزنش نہیں کی، پنجاب کے بہادر سپوتوں نے ہمیشہ اپنی جانیں قربان کر کے دھرتی کی عزت بڑھائی۔

مزید پڑھیں: پی ڈی ایم کا سفر اختتام پذیر ہوا، اس غبارے سے ہوا نکل چکی، شہباز گل

Related Posts