سابق صوبائی وزیر سلمیٰ خان اور سینیٹر ستارہ ایاز کی والدہ انتقال کر گئیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

صوابی: سابق صوبائی وزیر سلمیٰ خان اور سینیٹر ستارہ ایاز کی والدہ انتقال کر گئی ہیں۔ نمازِ جنازہ آج ادا کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق سابق صوبائی وزیر سلمیٰ خان اور سینیٹر ستارہ ایاز کی والدہ کی نمازِ جنازہ آج 11بجے جنڈا صوابی میں ہوگی۔ مرحومہ وائیڈ بینڈ کیبل نیٹ ورک کے مالک فرمان علی آفریدی کی خالہ تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان کی 5 مقدمات میں حفاظتی ضمانت میں 27 مارچ تک توسیع

سماجی رابطے اور فوٹو شیئرنگ کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک پر اپنے پیغام میں سینیٹر ستارہ ایاز کا کہنا ہے کہ میری والدہ وفات پا گئی ہیں، ان کی نمازِ جنازہ ان کے آبائی گاؤں میں ادا کی جائے گی۔

سینیٹر ستارہ ایاز کے بیان کے مطابق ان کی والدہ کی نمازِ جنازہ جھنڈا صوابی میں آج 25 مارچ کو دن 11بجے ادا کی جائے گی جبکہ فاتحہ خوانی جھنڈا باغیچہ میں ہوگی۔

انہوں نے تمام دوستوں، عزیزوں اور رشتہ داروں سے مرحومہ کے حق میں ایصالِ ثواب کیلئے دعا کی اپیل کرتے ہوئے خود بھی دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس نصیب فرمائے۔

خیال رہے کہ سینیٹر ستارہ ایاز نے اپنی سالگرہ رواں ماہ کے آغاز میں 6 مارچ کو منائی تھی۔ ستارہ ایاز کا کہنا تھا کہ 6 مارچ ہمیشہ سے ہی میرے لیے ایک خوش قسمت دن ثابت ہوا ہے۔ 

 

Related Posts