کورونا وائرس: وزارتِ بحری امور میں انٹرویو اسکائپ کے ذریعے لیے جانے لگے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا وائرس: وزارتِ بحری امور میں انٹرویو اسکائپ کے ذریعے لیے جانے لگے
کورونا وائرس: وزارتِ بحری امور میں انٹرویو اسکائپ کے ذریعے لیے جانے لگے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: ملک میں پھیلتے ہوئے کورونا وائرس کے خدشات کے پیشِ نظر وزارتِ بحری امور میں انٹرویو اسکائپ کے ذریعے لیے جانے لگے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزارتِ بحری امور نے بتایا کہ وزارت میں کورونا وائرس کے حوالے سے کوئی حفاظتی اقدامات نہیں اٹھائے گئے، تاہم استعدادِ کار پر بھی کوئی سمجھوتہ نہیں کیا گیا۔

وزارتِ بحری امور نے کہا کہ وفاقی وزیر علی حیدر  زیدی نے آج مختلف ملازمتوں کے لیے انٹرویوز کیے جہاں امیدواروں کو آفس بلانے کی بجائے سماجی رابطے کی ایپلیکیشن اسکائپ کا استعمال کیا گیا۔

بحری امور کے مطابق وفاقی وزیر علی حیدر زیدی نے  اسکائپ کے ذریعے انٹرویوز لیے جبکہ اس دوران سیکریٹری بحری امور بھی ویڈیو لنک کے ذریعے کراچی سے انٹرویو کے عمل میں شریک ہوئے۔ 

Related Posts