کورونا وائرس: وزارتِ داخلہ کا 3 اپریل تک بڑے آفس اور کاروبار بند رکھنے کا اعلان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا وائرس: وزارتِ داخلہ کا 3 اپریل تک بڑے آفس اور کاروبار بند رکھنے کا اعلان
کورونا وائرس: وزارتِ داخلہ کا 3 اپریل تک بڑے آفس اور کاروبار بند رکھنے کا اعلان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:  وفاقی وزارتِ داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے تمام بڑے آفسز اور کاروبار 3 اپریل تک بند رہیں گے۔ یہ فیصلہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے کیا گیا۔

وفاقی وزیرِ داخلہ اعجاز شاہ نے آج سے 15 روز تک کے لیے تمام پبلک ڈیلنگ آفسز بند رکھنے کے حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق قومی ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) اور پاسپورٹ آفس سمیت تمام آفسز بند رہیں گے۔

جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے تحت متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ مقامی شہریوں کے لیے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈز اور سمندر پار پاکستانیوں اور مقامی شہریوں کے پاسپورٹس کی مدت میں توسیع کے لیے ضروری اقدامات اٹھائیں جن کی مدت آفسز بند رہنے کے دوران ختم ہو رہی ہو۔

اس کے ساتھ ساتھ نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ پراپرٹی ڈیلنگ آفس، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، بیوٹی پارلر اور سیلونز بھی ملک بھر میں مذکورہ تاریخ تک بند رہیں گے۔

وزارتِ داخلہ کے نوٹیفیکیشن کے تحت ریسٹورنٹ اور شاپنگ مالز کو رات 10 بجے بند کرنے کی ہدایت دی گئی ہے جبکہ وزارت نے عوامی ملازمین کے لیے اس دوران ایک حکمتِ عملی ترتیب دی ہے جس کے تحت تمام وزارتوں اور ڈویژنز کے متعلقہ عہدیدار اہم کاموں کے لیے آفسز میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں گے۔

 نوٹیفیکیشن کے مطابق 50 سال سے زائد عمر کے ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی اجازت دی جاسکتی ہے جبکہ جو لوگ بیمار ہیں اور ان کے ساتھ صحت کے مسائل ہیں، انہیں بھی یہ اجازت دی جاسکتی ہے۔ 

Related Posts