یکم مئی مزدوروں کا عالمی دن، سندھ حکومت کا صوبے میں عام تعطیل کا اعلان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یکم مئی مزدوروں کا عالمی دن، سندھ حکومت کا صوبے میں عام تعطیل کا اعلان
یکم مئی مزدوروں کا عالمی دن، سندھ حکومت کا صوبے میں عام تعطیل کا اعلان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سندھ حکومت نے مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر یکم مئی کو عام تعطیل ہوگی۔

 

واضح رہے کہ یکم مئی مزدوروں کا عالمی دن کے طور پر دنیا بھر میں منایا جاتا ہے۔ اس دن کے منانے کا مقصد مزدوروں اور محنت کشوں کے مسائل کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے مسائل کے حل کرنے کیلئے آواز اٹھانا ہے۔

یہ دن 1886 میں شکاگو کے مقام پر مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے جان دینے والے مزدوروں کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ اس دن نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں مختلف تقریبات، سیمینارز کانفرنسز اور ریلیاں منعقد کی جاتی ہیں۔

یوم مئی کا آغاز 1886ء میں محنت کشوں کی طرف سے 8 گھنٹے کے اوقات کار کے مطالبے سے ہوا تھا جس میں ٹریڈ یونینز، مزدور تنظیموں اور دیگر سوشلسٹک اداروں نے کارخانوں میں ہر دن 8 گھنٹے کام کا مطالبہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : فضل الرحمان نے پی ڈی ایم کا کل ہونے والا سربراہی اجلاس عید کے بعد تک مؤخر کردیا

Related Posts