فضل الرحمان نے پی ڈی ایم کا کل ہونے والا سربراہی اجلاس عید کے بعد تک مؤخر کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم کا کل ہونے والا سربراہی اجلاس عید کے بعد تک مؤخر کردیا
مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم کا کل ہونے والا سربراہی اجلاس عید کے بعد تک مؤخر کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا کل ہونے والا سربراہی اجلاس عید کے بعد تک کے لیے موخر کردیا گیا ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا حکومت مخالف جدوجہد تیز کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عید کے بعد بہتر طاقت کے ساتھ میدان میں اتریں گے کوئی اکا دکا ادھر ادھر ہوجائے تو پروا نہیں کرنی چاہیے۔ مولانا فضل الرحمان نے ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماؤں سے تحمل رکھنے کی درخواست کی ہے۔

سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ آج کشمیر کا سودا کرکے کشمیریوں کو دشمن کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ قوم کے مستقبل کے فیصلے منافقت کے ساتھ اور چوری چھپے ہو رہے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملکی معیشت کو تباہ کر دیا گیا ہے، آج ہم ہر مسئلے پر مفاہمت کے راستے ڈھونڈ رہے ہیں، اسی مفاہمت کی بنیاد پر قوم کے فیصلے ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ایسی قیادت کو آگے لانا ہوگا جس پر قوم اعتماد کرے۔

واضح رہےکہ آج مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم کے عہدوں میں تبدیلی کرتے ہوئے حافظ حمد اللہ کو سیکریٹری اطلاعات مقرر کرنے کی منظوری دی تھی۔ اس سے قبل عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے میاں افتخار پی ڈی ایم کے سیکرٹری اطلاعات تھے۔

یہ بھی پڑھیں : محکمہ موسمیات نے کل ملک کے مختلف حصوں میں ہلکی بارش کی پیشگوئی کردی

Related Posts