مریم بلاول سے مایوس، رابطے ختم، آج مولانا سے ملاقات کا پروگرام بنالیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Maryam Nawaz and Maulana Fazlur Rehman will meet today

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی کی طرف سے مایوس کن رویئے کے بعد مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے بلاول بھٹو سے رابطے ختم کرکے آج مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کا پروگرام بنالیا ہے۔

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے ،مولانا فضل الرحمان آج جاتی امراء رائے ونڈ میں مریم نواز سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنمائوں کے درمیان ٹیلیفونک رابطے میں مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور آج ملاقات بھی طے پائی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں پیپلز پارٹی کی جانب سے دئیے جانے والے پیغام ، استعفوں اور پی ڈی ایم کی آئندہ کی حکمت عملی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اس سے قبل اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی ہمارے ساتھ آئے یا نہ آئے لانگ مارچ ہر صورت میں ہوگا۔ ہم نے اپنے کارکنان کو تیار رہنے کی ہدایت کردی ہے۔

مزید پڑھیں: ویکسین لگوانے کے بعد عمران خان کو کورونا کیوں ہوا؟ فضل الرحمان کا سنسنی خیز انکشاف

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مسلم لیگ ( ن ) کے تاحیات قائد میاں محمد نواز شریف سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔ ٹیلی فونک گفتگو کے دوران دنوں رہنماؤں نے لانگ مارچ اور استعفوں کے معاملے پر تفصیلی مشاورت کی۔

جے یو آئی (ف) کے سربراہ کا کہنا تھا اگر پیپلزپارٹی استعفے دے کر لانگ مارچ میں شرکت تو ٹھیک ہے ورنہ ہم 9 جماعتوں کے ساتھ ہی لانگ مارچ کے لئے نکلیں گے اور کسی صورت لانگ مارچ کو منسوخ نہیں کریں گے۔آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں نے جیل بھرو تحریک پر تبادلہ خیال کیا۔

Related Posts