پیپلزپارٹی استعفے دے، تحریک انصاف سندھ میں بھی حکومت بنائے گی،حلیم عادل شیخ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پیپلز پارٹی ملیر سے جیتتی آرہی جبکہ ملیر کا حال تھرسے بھی برا ہے، حلیم عادل شیخ
پیپلز پارٹی ملیر سے جیتتی آرہی جبکہ ملیر کا حال تھرسے بھی برا ہے، حلیم عادل شیخ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم میں پیپلزپارٹی کردار آدھا تیتر آدھا بٹیر کا نظر آرہا ہے، کرپشن اور دونمبری کی وجہ سے پیپلزپارٹی کی سیاست ختم ہوچکی ہے ،مینار پاکستان کا پی ڈی ایم کا جلسہ اپوزیشن کے تابوت میں آخری کیل ہوگا، سندھ میں بھی پی ٹی آئی کی حکومت بنائیں گے، پی پی جلدی استعفے دے ۔

13 دسمبر پی ڈی ایم لاہور جلسے کے حوالے سے پی ٹی آئی مرکزی رہنما حلیم عادل شیخ نے میڈیا کے لئے جاری کردہ اپنے وڈیو بیان میں کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی لیڈرشپ بڑے نعرے لگوا رہی ہے چلو چلو لاہور چلو، موجودہ پیپلزپارٹی کے لئےڈوبنے کا مقام ہے لاھور جلسے کے لئےانہیں عوام نہیں مل رہی ۔

انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے پارٹی کی بنیاد لاہور میں رکھی تھی وہاں سے ان کو لوگ نہیں مل رہے ہیں۔سندھ کے لوگ جو 21 فیصد کورونا میں پھنسے پڑے ہیں انہیں لاھور بھجوایا جارہا ہے ۔چار صوبوں کی زنجیر پارٹی چار ڈویژنز تک پہنچ چکی ہے جہاں سے بھی خاتمہ ہونے والا ہے۔

کرپشن اور دونمبری کی وجہ سے پیپلزپارٹی کی سیاست ختم ہوچکی ہے۔ایک طرف استعفے دینے کی بات کر رہے ہیں دوسری جانب الیکشن کمیشن کو خط لکھا گیا ہے خط میں عمرکوٹ،سانگھڑ،ملیر کی ضمنی الیکشن کے لئے جلسوں کے لئے اجازت مانگی گئی ہے، پیپلزپارٹی تیتر ہے یہ بٹیر ؟ ایک طرف استعفے دینے جارہے ہیں دوسری طرف الیکشن کی تیاری کر ہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی سے لاہور پھر لاہور سے کراچی یہ پی ڈی ایم کورونا پھیلائو موومنٹ بن چکی ہے، یہ لوگ استعفے دینے کے بات کر کے مکر گئے ہیں ہم نے تیاری کر لی ہے۔سندھ میں بھی پی ٹی آئی کی حکومت بنائیں گے، جلدی کریں استعفے دی دیں۔ یہ لوگ غریب کارکنوں کو کورونا وبا میں ڈال رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:حکومت گراؤ تحریک، وزیرِ اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے بھی استعفیٰ جمع کرادیا

اگر یہ لوگ عوام کے خیر خواہ ہیں پہلے ان کا ٹیسٹ کرائیں کوئی بھی کورونا متاثر نہ جائے گا نہ واپس آئیگا، اپنے نجی پروگرام میں کورونا ٹیسٹ پہلے سے کروائے جاتے ہیں باقی عوام کی کوئی فکر نہیں۔ کل مینار پاکستان کا جلسہ ان کے تابوت میں آخری کیل ہوگا، کچھ دنوں پہلے ایک جنازہ ہوا ان کا جلسہ انکے ذرا برابر بھی نہیں ہوگا، کل اس کرپٹ ٹولے کو آٹے دال کا بھاؤ پتا لگا جائے گا۔

Related Posts