خواجہ سعد رفیق مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس نہ بلانے پر حکومت سے ناراض

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خواجہ سعد رفیق مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس نہ بلانے پر حکومت سے ناراض
خواجہ سعد رفیق مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس نہ بلانے پر حکومت سے ناراض

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیرِ مملکت برائے ریلوے خواجہ سعد رفیق نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس نہ بلانے پر حکومت سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دیگر ممالک کے پارلیمنٹ کورونا وائرس سے لڑنے کے لیے متحرک ہیں۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ن لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ دُنیا بھر کے پارلیمنٹ اور اسمبلیاں کورونا وائرس سے لڑنے کے لیے فعال ہیں جبکہ پاکستان میں اسمبلیوں کی ناکا بندی جاری ہے۔

ن لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پاکستانی پارلیمنٹ میں کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے بارے میں نہ کوئی سوال کرنے والا ہے نہ جواب دینے والا جبکہ حکومت نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بھی نہیں بلایا۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ کورونا وائرس جیسے بحران میں بھی قومی وحدت کے لیے حکومتی دلچسپی صفر نظر آتی ہے جبکہ وزیرِ اعظم عمرن خان کی قیادت میں تحریکِ انصاف کی وفاقی حکومت بے حس، خود غرض اور نااہل ہے۔ 

Related Posts