حکومت نے عوام کو مہنگائی کے ہاتھوں خودکشی پر مجبور کردیا۔خواجہ سعد رفیق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: ن لیگی رہنما و سابق وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ حکومت نے عوام کو مہنگائی کے ہاتھوں خودکشی پر مجبور کردیا ہے، وزیر اعظم نے تو کہا تھا کہ میں خودکشی کرلوں گا لیکن قرضے نہیں لوں گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے ن لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ تم نے کیا کہا اور کیا کیا؟ کہا یہ کہ قرضے نہیں لوں گا، خودکشی کر لوں گا لیکن قرضوں کا بوجھ دُگنا کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:

حکومت گرانے کی جلدی نہیں، مگر 5سال پورے نہیں ہوں گے۔خواجہ سعد رفیق

نیب کاخواجہ سعد رفیق کیخلاف لوکو موٹیو کیس کی انکوائری بند کرنے کا فیصلہ

پاکستان میں دہشت گردوں نے پھر سر اٹھانا شروع کردیا ہے، خواجہ سعد رفیق

ٹوئٹر پر وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عوام مہنگائی کے ہاتھوں خودکشی پر مجبور ہیں، آپ نے کہا تھا کہ لاکھوں گھر اور نوکریاں دوں گا۔ گھروں والے بے گھر اور ملازمتوں والے بے روزگار ہوگئے۔

https://twitter.com/KhSaad_Rafique/status/1458985840936423424

وزیر اعظم عمران خان کو الیکشن 2018 سے قبل کیے گئے وعدے یاد دلاتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ آپ نے کہا تھا کہ ادارے مضبوط کروں گا لیکن قومی ادارے تو ابتری، بد نظمی، اقرباء پروری اور بدعنوانی کا شکار ہیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہمیں حکومت گرانے کی جلدی نہیں  مگر وزیر اعظم عمران خان کی حکومت کے 5 سال پورے نہیں ہوں گے، حکومت جلد گر جائے گی۔

 لاہور میں 11 روز قبل میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ملک کی اس وقت جو حالت ہے، کوئی بھی پارٹی اقتدار میں آنے کو تیار نہیں۔ دوسروں کیلئے گڑھا کھودنے والے خود اس میں گر جاتے ہیں۔

 

Related Posts