ملک بھر میں سونے کی قیمت 7 ہزار 800 روپے تک کم ہوگئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سونے کی قیمت
(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ملک بھر میں سونے کی قیمت 7 ہزار 800روپے فی تولہ کی بڑی کمی ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں سونے کی قیمت 2 لاکھ40ہزار روپے سے زائد ہوگئی۔

پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمت 7 ہزار 800 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 40 ہزار 900 روپے فی تولہ ہوگئی ہے۔

جیولرز ایسوسی ایشن کے بیان کے مطابق ملک بھر میں 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 6 ہزار 687 کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

بیان کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 6 ہزار 533 روپے ہوگئی۔ گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 500روپے کم ہوئی تھی۔

گزشتہ روز تک سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 48 ہزار 700 روپے تھی ، 16 اپریل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوا جو 2 لاکھ 49 ہزار 700 روپےہوگئی تھی۔

آج سے 3 روز قبل ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا  تھا کہ سونے کی قیمت میں فی تولہ 1500روپے کا اضافہ ہوا۔

رواں ماہ 20 اپریل کو سونے کی فی تولہ قیمت 1500روپے کے اضافے کے ساتھ 2لاکھ 52 ہزار 200روپے ہوگئی۔ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 1ہزار 286 روپے کا اضافہ ہوا۔ نئی قیمت 2 لاکھ 16 ہزار 221 روپے تک جا پہنچی۔

Related Posts