سونے کی قیمت میں بڑی کمی کے بعد اضافہ، نئی قیمت کیا ہے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سونے کی قیمت
(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سونے کی قیمت میں گزشتہ روز ہونے والی 7 ہزار 800 روپے کی بڑی کمی کے بعد 1 ہزار روپے سے زائد کا فی تولہ اضافہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سونے کی قیمت میں فی تولہ 1 ہزار 100 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 2 لاکھ 42 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافے کے ساتھ ساتھ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 943 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس سے نئی قیمت 2لاکھ 7 ہزار 476 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں فی اونس 11 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں سونے کی نئی قیمت 2 ہزار 320 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

چاندی کی فی تولہ قیمت میں کوئی اتار چڑھاؤ ریکارڈ نہیں کیا گیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار271 روپے پر برقرار ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ملک بھر میں سونے کی قیمت 7 ہزار 800روپے فی تولہ کی بڑی کمی ہوئی، جس کے نتیجے میں سونے کی قیمت 2 لاکھ40ہزار روپے سے زائد ہوگئی تھی۔

گزشتہ روز پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ سونے کی قیمت 7 ہزار 800 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 40 ہزار 900 روپے فی تولہ ہوگئی ہے۔

جیولرز ایسوسی ایشن کے بیان کے مطابق ملک بھر میں 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 6 ہزار 687 کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

بیان کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 6 ہزار 533 روپے ہوگئی۔ پیر کے روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 500روپے فی تولہ تک کم ہوئی تھی۔

Related Posts