حکومت گرانے کی جلدی نہیں، مگر 5سال پورے نہیں ہوں گے۔خواجہ سعد رفیق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دوسروں کو تماشا بنانے والے خود تماشا بن رہے ہیں، خواجہ سعد رفیق کی پی ٹی آئی پر تنقید
دوسروں کو تماشا بنانے والے خود تماشا بن رہے ہیں، خواجہ سعد رفیق کی پی ٹی آئی پر تنقید

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ہمیں حکومت گرانے کی جلدی نہیں ہے مگر 5 سال پھر بھی پورے نہیں ہوں گے، حکومت جلد گر جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ملک کی اس وقت جو حالت ہے، کوئی بھی پارٹی اقتدار میں آنے کو تیار نہیں۔ دوسروں کیلئے گڑھا کھودنے والے خود اس میں گر جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ٹی ایل پی فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنیکے مطالبے سے دستبردار

پی ڈی ایم کو نازک موقع پر منفی سیاست زیب نہیں دیتی،عثمان بزدار

ن لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اپوزیشن رہنماؤں پر کلہاڑا چلاتے نظر آرہے ہیں، ہم موجودہ صورتحال کا فائدہ نہیں اٹھا رہے اور ہم اس سے خوش بھی نہیں۔ کفر اور غداری کے فتوے لگانے والے لوگ وطن کے خادم نہیں ہوتے۔ 

سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ میں پہلے کہہ چکا ہوں کہ وزیر اعظم کا عہدہ پلیٹ میں رکھ کر بھی دیا جائے گا اور لینے والا کوئی نہیں ہوگا۔ وقت آگیا ہے کہ بیساکھیوں پر قائم حکومت حاصل کرنے سے انکار کیا جائے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ن لیگ کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ موجودہ حکمرانوں نے معیشت کو ریورس گیئر لگا دیا۔ حکمرانوں کا بھیک مانگنے کے علاوہ کوئی کام نہیں ہے۔ ملکی معیشت آئسولیشن میں چلی گئی۔

 خواجہ سعد رفیق نے رواں برس مئی کے دوران شیخوپورہ میں میاں جاوید لطیف کے گھر آمد کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جاوید لطیف کی فیملی سے اظہار یک جہتی کے لیے آیا ہوں۔پی ڈی ایم تحریک کا بہتر طریقے سے آغاز کرینگے۔ 

Related Posts