ایک بار پھر شدید بارشیں ہونے والی ہیں، موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو وی نیوز

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

محکمہ موسمیات  نے رواں ہفتے کے دوران ایک بار پھر ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید بارشوں، آندھی اور طوفان کی پیش گوئی کی ہے۔

موسمیات کے مطابق مغربی لہر 24 اپریل تک ملک کے مغربی علاقوں تک پہنچنے کا امکان ہے اور 26 اپریل تک ملک کے زیادہ تر بالائی علاقوں کو متاثر کرنے کا امکان ہے۔ آنے والے دنوں میں ملک بھر میں بارشوں کا متوقع شیڈول درج ذیل ہے:

بلوچستان
نوشکی، پشین، ہرنائی، ژوب، بارکھان، گوادر، کیچ، آواران، چاغی، خاران، قلات، مستونگ، جھل مگسی، نصیر آباد، سبی، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، لورالائی، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، کوئٹہ، زیارت، شیرانی اور موسیٰ خیل میں 24 اپریل (رات) سے 27 اپریل (صبح) تک آندھی/گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

خیبر پختونخوا
چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ، وزیرستان، کوہاٹ، لکی مروت، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، باجوڑ، مہمند، کرک، خیبر، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان اور کرم میں  25 اپریل (شام/رات) سے 29 اپریل تک وقفے وقفے کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ بارش اور بلند پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

گلگت بلتستان اور کشمیر کے علاقے
دیامیر، استور، غذر، سکردو، ہنزہ، گلگت، گھانچے، شگر، کشمیر (وادی نیلم)، مظفرآباد، راولاکوٹ، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر، میرپور میں 26 سے 29 اپریل تک وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

پنجاب اور اسلام آباد
مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب، سرگودھا، میانوالی، پاکپتن اور ساہیوال میں 26 سے 29 اپریل تک تیز ہواوٗں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ڈیرہ غازی خان، راجن پور، بھکر، لیہ، ملتان، کوٹ ادو، مظفر گڑھ، رحیم یار خان، صادق آباد، خان پور، بہاولپور اور بہاولنگر میں  26 سے 28 اپریل تک وقفے وقفے سے ژالہ باری بھی متوقع ہے۔

سندھ
سکھر، جیکب آباد، کشمور، لاڑکانہ، دادو، قمبر شہداد کوٹ، جامشورو، اور سانگھڑ میں 25 اور 26 اپریل کو گرد آلود ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

Related Posts