نیب کاخواجہ سعد رفیق کیخلاف لوکو موٹیو کیس کی انکوائری بند کرنے کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

NAB decides to close inquiry into locomotive case against Khawaja Saad Rafique

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کےلیے قومی احتساب بیورو سے اچھی خبر یہ سامنے آئی ہے کہ نیب نے ان کیخلاف لوکو موٹیو مہنگے داموں خریدنے کی انکوائری بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفتیشی ٹیم نے انکوائری بند کرنے کی سفارش کردی اور ڈی جی نیب لاہور نے ٹیم کی رپورٹ چیرمین نیب کو بھجوا دی جو انکوائری بندکرنے کی حتمی منظوری دیں گے۔

نیب ذرائع کے مطابق خواجہ سعد سمیت دیگر ملزمان پر 4 ہزار سے 4500 ہارس پاور کے انجن مہنگے داموں خریدنے کے الزامات تھے۔

سعد رفیق کے خلاف شکایت گزار کا موقف تھا کہ پاکستان ریلوے کو 20 سے زیادہ لوکو موٹیو کی ضرورت نہیں تھی، خواجہ سعد رفیق نے ضرورت سے زائد لوکو موٹیو خریدنے کی منظوری دی، جس کا مقصد کک بیکس حاصل کرنا تھا۔

انکوائری میں یہ بات سامنے آئی کہ جس کمپنی کو کنٹریکٹ دیا گیا وہ میرٹ پر تمام قوانین کو مکمل کرنے کے بعد دیا گیا۔

مزید پڑھیں:شہباز شریف کی پیشی پر سعد رفیق اور خواجہ حسان عدالت میں لڑپڑے

آج احتساب عدالت میں خواجہ سعد سے انکوائری بند کرنے سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے جواب دیا کہ مجھے الزام کا پتہ ہے نہ انکوائری کا اور نہ ہی فائنڈنگ کا، مجھے لوکوموٹیو کیس سے متعلق کچھ علم نہیں۔

Related Posts