کالعدم تحریک لبیک فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنیکے مطالبے سے دستبردار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کالعدم تحریک لبیک فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنیکے مطالبے سے دستبردار
کالعدم تحریک لبیک فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنیکے مطالبے سے دستبردار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: کالعدم تحریکِ لبیک فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے کے مطالبہ سے مبینہ طور پر دستبردار ہو گئی ہے۔ حکومت اور ٹی ایل پی کے مابین معاہدے کے نکات سامنے آچکے ہیں جن کے مطابق حکومت ٹی ایل پی کو قومی دھارے میں لائے گی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت ٹی ایل پی کو کالعدم قرار دینے کا فیصلہ واپس لے رہی ہے جبکہ تحریکِ لبیک کے گرفتار کارکنان رہا کردئیے جائیں گے۔ ٹی ایل پی آئندہ دھرنا نہ دینے کی پابندی کرتے ہوئے قومی دھارے میں شامل ہوجائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیر اعظم نے پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا 

کون کہتا تھا ڈالر مہنگا ہو تو وزیراعظم چور ہے؟ شہباز شریف

نجی ٹی وی (ایکسپریس ٹی وی) ذرائع کا کہنا ہے کہ کالعدم تنظیم آئندہ لانگ مارچ اور دھرنوں سے اجتناب کرے گی اور سیاسی جماعت بن کر سیاسی دھارے میں شرکت کرے گی۔ حکومت کارکنان کی رہائی کیلئے مشروط طور پر رضا مند ہوگئی۔

وفاقی حکومت نے شرط عائد کی ہے کہ دہشت گردی سمیت سنگین مقدمات میں ملوث ٹی ایل پی کارکنان کو عدالتوں سے ریلیف حاصل کرنا ہوگا۔ آئندہ ایک روز میں ٹی ایل پی قائدین اور شرکائے دھرنا اپنے اپنے گھروں کو لوٹ جانے کے پابند ہوں گے۔

حکومت نے دھرنے کے شرکاء کے خلاف قانونی کارروائی نہ کرنے کا عندیہ دے دیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق معاہدے کے نتیجے کے طور پر ٹی ایل پی نے فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کا مطالبہ ترک کردیا ہے جس کے بعد معاملات طے پا گئے۔

 

Related Posts