خواجہ آصف کا جنرل باجوہ اور فیض حمید پر قانون سازی کروانیکا الزام

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور ہائیکورٹ، سابق وزیرِ دفاع خواجہ آصف کی درخواستِ ضمانت کی سماعت آج ہوگی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:سابق وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور سابق ڈی جی، آئی ایس آئی جنرل فیض حمید پر من پسند قانون سازی کروانے کا الزام عائد کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ن لیگ کے پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بعد میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیرِ دفاع نے کہا کہ ہمیں آئی ایس آئی کے میس میں جانا پڑتا تھا۔ جنرل فیض اور جنرل باجوہ ہم سے قانون سازی کرواتے رہے۔

گفتگو کے دوران خواجہ آصف نے کہا کہ صرف سیاست دان نہیں بلکہ سیاسی استحکام کیلئے دیگر کھلاڑی بھی موجود ہیں، سب باہم مل بیٹھیں تاکہ ملک میں استحکام پیدا ہو۔ جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید نے ایف اے ٹی ایف پر بھی قانون سازی کروائی۔

سابق وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ہم سے مجلسِ عاملہ کے معاملے پر بھی قانون سازی کروائی گئی۔ اس ماحول میں اور کیا کرتے۔ پھر جو بگاڑ جنم لے چکا ہے، اس کو اب برداشت کررہے ہیں۔ صدر عارف علوی نے آئین کی دوبارہ خلاف ورزی کی۔

ن لیگی رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی پر آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت غداری کا کیس چلنا چاہئے، 9 مئی کو بھی ریاست کو چیلنج کیا گیا تھا، ایسے لوگوں کا احتساب کرنا ہوگا، اگر ایسا نہ کیا گیا تو یہ سلسلہ نہیں رُکے گا۔

Related Posts