تحریک انصاف کے رہنماء جہانگیر ترین کی وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقات

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Jahangir Tareen calls on CM Usman Buzdar

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور :پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی اور سیاسی امور اور جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کے قیام پر تبادلہ خیال کیا۔

عثمان بزدار نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں اپنی مدت پوری کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ جو موجودہ حکومت کے خلاف سازشیں کررہے ہیں انہیں پہلے ان کے دور میں ہونے والی بدعنوانی کا احتساب کرنا چاہئے۔ قومی خزانے کو خالی کرنے والوں کی سیاست ختم ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد ہائی کورٹ، گندم کے بحران پرجہانگیر ترین اور خسرو بختیار کو نوٹس جاری

سازشی عناصر کوپہلے کی طرح ناکام بنائیں گے، پروپیگنڈا کرنے والوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ ہماری حکومت نے ڈیڑھ سال میں لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے قابل قدرکام کیے سابقہ حکمرانوں نے خود کی تشہیر پر اربوں روپے ضائع کیے۔

ہم لوگوں سے کئے وعدے پورے کرنے کے لئے دن رات محنت کریں گے کیونکہ ہم کھوکھلے نعرے لگانے کے بجائے عملی اقدام کررہے ہیں۔ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا معاملہ خوش اسلوبی سے حل کیا جائے گا۔

جہانگیر ترین نے کہاکہ پاکستان کی تاریخ کی سب سے شفاف حکومت وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں اس وقت لوگوں کی خدمت کر رہی ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کا کوئی ایجنڈا نہیں ہے۔ نہ تو ان ہائوس تبدیلی ہوگی اور نہ ہی مڈٹرم انتخابات ہونگے۔

Related Posts