اسلام آباد ہائی کورٹ، گندم کے بحران پرجہانگیر ترین اور خسرو بختیار کو نوٹس جاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

jhangir tareen khusroo bakhtiar
jhangir tareen khusroo bakhtiar

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ملک میں گندم کے بحران پر تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست پر حکومت، وزیر اعلیٰ پنجاب، جہانگیر ترین اور وفاقی وزیر خسرو بختیار سے جواب طلب کرلیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے ملک میں گندم بحران کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لئے جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں وفاقی و پنجاب حکومت، ڈی جی ایف آئی اے، وفاقی وزیر خسرو بختیار اور جہانگیر ترین سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

طاہر محمود نامی شہری کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ گندم کے بحران کی وجہ سے ملک میں آٹے کی قیمت میں اضافہ ہوا ، عدالت گندم بحران کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لئے جوڈیشل کمیشن بنائے۔

درخواست میں کہا گیا کہ جوڈیشل کمیشن اس بات کی تحقیقات کرے کہ گندم بحران کی وجہ سے کس کو فائدہ ہواجس پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے 2 ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔

Related Posts