مریم نواز اور بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات، اندرونی کہانی منظرِ عام پر آگئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Asif Zardari and Fazlur Rehman agreed to resolve issues

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی منظرِ عام پرآگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے مایبن ملاقات کے دوران اسٹیبلشمنٹ کی جگہ اداروں یا شخصیات کا نام لینے یا نہ لینے پر کوئی واضح فیصلہ نہ ہوسکا۔

مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی اعلیٰ ترین قیادت کے درمیان گزشتہ روز ہونے والی اِس اہم ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے اپنے اپنے بیانیے پر قائم رہنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ اداروں کے خلاف محاذ آرائی کے معاملے میں کسی قدر نرمی لانے پر اتفاقِ رائے پایا گیا۔

ایک جانب چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کورٹ آف انکوائری رپورٹ کو حوصلہ افزاء اور مثبت قرار دیا جبکہ دوسری جانب مریم نواز اپنے والد نواز شریف کے بیانیے کے ساتھ کھڑی نظر آئیں۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ رپورٹ میں صحیح ذمہ دار متعین کیے گئے ہیں، اگر فوری ایکشن لیا گیا تو مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہوسکتی ہے جبکہ مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہم اداروں کی بجائے کرداروں کے خلاف ہیں اور ہمارا مطالبہ ہے کہ کراچی واقعے کے ذمہ داروں کو سزا دی جائے۔ 

یاد رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز شریف کے درمیان ون آن ون ملاقات کے دوران ملک کی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔ 

پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کی قیادت کی ون آن ون ملاقات کے بعد پارٹی وفود کی بھی اہم ملاقات ہوئی، بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ سینیٹر شیری رحمان اور سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر، صدر پی پی پی گلگت بلتستان امجد حسین بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں: بلاول اور مریم نواز کی ون آن ون ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

Related Posts