بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز کی ون آن ون ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز کی ون آن ون ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز کی ون آن ون ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

گلگت:پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز شریف کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی ہے جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کی قیادت کی ون آن ون ملاقات کے بعد پارٹی وفود کی بھی اہم ملاقات ہوئی، بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ سینیٹر شیری رحمان اور سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر، صدر پی پی پی گلگت بلتستان امجد حسین بھی موجود تھے۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کی قیادت انتخابی مہم کے سلسلے میں ایک ہی ہوٹل میں قیام پذیر ہیں۔

یاد رہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات 15 نومبر کو منعقد ہوں گے جن میں پی ٹی آئی، مسلم لیگ ن اور پی پی پی میں سخت مقابلہ متوقع ہے۔

اس سے قبل ن لیگ کی رہنما مریم نواز نے نگر خاص میں جلسہ سے خطاب میں کہا کہ وزیرعظم کی کرسی پر بیٹھا شخص ڈھٹائی سے کہہ رہا ہے مہنگائی نہیں، لوگ بل دیں یا گھر کا چولہا جلائیں، عوام جھولیاں اٹھا کر جعلی حکومت کو بد دعائیں دے رہے ہیں، وزیراعظم کو غریب عوام کا کوئی احساس نہیں، غریب عوام بھوک سے بلک رہے ہیں؟۔

Related Posts