بھارت ہزاروں کشمیریوں کو شہید کرنے کے باوجود جدوجہدِ آزادی نہیں دبا سکا۔اسد عمر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Asad Umar expressed anger over Nawaz Sharif

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی  وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ بھارت ہزاروں کی تعداد میں مظلوم کشمیریوں کو شہید کرنے کے باوجود جدوجہدِ آزادی دبانہیں سکا۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا  کہ 72 سال سے مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارت نے زبردستی قبضہ اور جبری تسلط برقرار رکھا ہوا ہے۔

 اپنے پیغام میں وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ گزشتہ 6 ماہ سے مقبوضہ جموں و کمیر پر بھارت نے کرفیو نافذ کر رکھا ہے، اس کے باوجود جدوجہدِ آزادی دبائی نہیں جاسکتی۔ 

وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ آج دنیا کو غاصب بھارت کا کشمیر میں مکروہ کردار صاف نظر آنے لگا ہے۔ ایک دن کشمیر کی آزادی کی جائز خواہش پوری ہو کر رہے گی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ پاکستان دکھ سکھ کی ہر گھڑی میں مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ ہے، ہر پاکستانی شہر سے کشمیر کی آزادی کے نعرے گونج رہے ہیں۔

یومِ یکجہتئ کشمیر کے موقعے پر جاری کردہ ویڈیو پیغام میں  مشعال ملک نے کہا کہ میں سارے پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ ہر سال پاکستان ہماری آواز بن جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ ہے۔مشعال ملک

Related Posts