پاکستان ہر دکھ سکھ میں مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ ہے۔مشعال ملک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان ہر دکھ سکھ میں مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ ہے۔حریت رہنما مشعال ملک
پاکستان ہر دکھ سکھ میں مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ ہے۔حریت رہنما مشعال ملک

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

مقبوضہ جموں و کشمیر کے حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ پاکستان دکھ سکھ کی ہر گھڑی میں مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ ہے، ہر پاکستانی شہر سے کشمیر کی آزادی کے نعرے گونج رہے ہیں۔

یومِ یکجہتئ کشمیر کے موقعے پر جاری کردہ ویڈیو پیغام میں  مشعال ملک نے کہا کہ میں سارے پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ ہر سال پاکستان ہماری آواز بن جاتا ہے۔

کشمیر میں جاری تاریخِ انسانی کے بد ترین کرفیو کے حوالے سے مشعال ملک نے کہا کہ اِس بار 5 فروری کی نوعیت اتنی خطرناک اور افسوسناک ہے جیسے پہلے کبھی نہ تھی۔ کشمیر کا رابطہ دنیا بھر سے منقطع کردیا گیا ہے۔

ویڈیو پیغام میں مشعال ملک نے کہا کہ 5 اگست کے بعد سے جاری ظلم و ستم ختم نہیں ہوا۔ کشمیری حریت قیادت کو بڑی تعداد میں قید کردیا گیا ہے اور ان پر ظلم و تشدد کیا جارہا ہے۔

مشعال ملک نے پاکستانی عوام سے اپیل کی کہ اسی جوش و جذبے سے کشمیر کی آواز دنیا تک پہنچاتے رہیں اور بھارت کا گھناؤنا چہرہ پوری دنیا میں بے نقاب کریں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل   مشعال ملک نے سال 2019کو مقبوضہ کشمیرکے مظلوم عوام کیلئے بد ترین سال قرار دیتے ہوئے  دعا کی کہ نیا سال کشمیری عوام کیلئے امن کا سال ثابت ہو۔

نئے سال کی آمد کے موقع پر اپنے ٹویٹر پیغام میں مشعال ملک نے امید ظاہر کی کہ 2020شائد 2019کے کشمیری متاثرین کیلئے پُر امن ثابت ہو جو کہ تاریخ کا سیاہ ترین باب تھا۔

مزید پڑھیں: عالمی برادری مظلوم کشمیریوں کے لیے آواز اٹھائے۔مشعال ملک

Related Posts