سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1ہزار 91 نئے کیسز رپورٹ، 16 مزید مریض انتقال کرگئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1ہزار 91 نئے کیسز رپورٹ، 16 مزید مریض انتقال کرگئے
سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1ہزار 91 نئے کیسز رپورٹ، 16 مزید مریض انتقال کرگئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سندھ میں کورونا وائرس کی کیسز میں اضافہ ہونے لگا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1 ہزار 91 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ وائرس سے متاثرہ 16 مریض انتقال کرگئے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس  کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا کہ  گزشتہ 24 گھنٹوں  میں 16 مریض انتقال کرگئے جبکہ 1091  نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 551 افراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 16929 نمونوں کی جانچ کی گئی  جس کے نتیجے میں 1091 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو کہ تشخیص  کی شرح کا 6.4 فیصد ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 16 مریض انتقال کر گئے  جس سے اموات کی مجموعی تعداد 5599 ہوگئی ہے جوکہ اموات کی شرح کا 1.6 فیصد ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اب تک 46 لاکھ 62 ہزار 921 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے اور 3 لاکھ 46 ہزار 343 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

سید مراد علی نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید551 مریض صحتیاب ہو ئے ہیں جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 31 لاکھ 74 ہزار 411 ہو چکی ہے۔ جو کہ بحالی کی شرح کا 91.6 فیصد ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ  اس وقت 23333 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے22511گھروں میں ،56 آئسولیشن سینٹرز  میں  اور766 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

انہوں نے کہا کہ704 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے 51 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 1091 نئے کیسز میں سے 834 کا تعلق کراچی سے ہے جن میں ضلع شرقی 249، ضلع وسطی195،ضلع جنوبی 152،   کورنگی 113،  ملیر 82 اور ضلع غربی میں سے 43 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

اسی طرح سے سکھر 33، حیدرآباد 29،ٹھٹھہ 25،  میرپورخاص 20، شہید بے نظیر آباد 19،  بدین 17،تھرپارکر 14، جامشورو12،  دادو 11،سجاول 9، مٹیاری 8،عمرکوٹ 7،  ٹنڈو الہیار 5،  سانگھڑ،  کشمور اور لاڑکانہ 2۔  2، نوشہروفیروز اور شکار پور میں سے 1۔1 نئے کیسز رپورٹ ہوئے  ہیں۔  

وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے کے عوام کو ایس او پیز پر عمل کرنے کی تاکید کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : میٹروول پولیس کی کامیاب کارروائیاں، مختلف جرائم میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

Related Posts