میٹروول پولیس کی کامیاب کارروائیاں، مختلف جرائم میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

میٹروول پولیس کی کامیاب کارروائیاں، مختلف جرائم میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
میٹروول پولیس کی کامیاب کارروائیاں، مختلف جرائم میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: میٹروول پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم ، موٹر سائیکل لفٹنگ اور منشیات فروشی میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سائیٹ اے سید ظفر علی شاہ کی سربراہی میں چوکی انچارج میٹروول شاکر خان نے بھاری نفری کے ہمراہ کامیاب کاروائیاں کیں۔

ایس ایچ او تھانہ سائیٹ سید ظفر علی شاہ کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے غیرقانونی پستول، چوری شدہ موٹرسائیکل اور منشیات برآمد ہوئی ہیں۔

سید ظفر علی شاہ کے مطابق پہلی کاروائی میں ضیاء موڑ سائیٹ ایریا سے اسٹریٹ کرائم و موٹرسائیکل لفٹنگ کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان بنام بلال اور شکیل احمد کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے ایک غیرقانونی پستول بمعہ لوڈ میگزین، پاک کالونی سے چوری کی گئی موٹرسائیکل اور وارداتوں میں چھینے گئے دو عدد شناختی کارڈ برآمد ہوئے ہیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمات کا اندراج کر کے مزید مقدمات میں انٹروگیٹ کیا جا رہا ہے۔

دوسری کاروائی میں منشیات فروشی میں ملوث دو ملزمان بنام داؤد خان اور عامر کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 125 گرام چرس اور 22 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔ ملزمان کے خلاف اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سونامی کا دور ختم ہورہا ہے اب فلاحی مملکت کا دور آئے گا، سراج الحق

Related Posts