عمران خان کی صدارتی امیدوار کیلئے محمود خان اچکزئی کی حمایت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے صدارتی امیدوار کیلئے محمود خان اچکزئی کے نام کی حمایت کی ہے۔ سنی اتحاد کونسل نے اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سنی اتحاد کونسل نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کو صدارتی امیدوار نامزد کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے مشترکہ صدارتی امیدوار آصف علی زرداری سنی اتحاد کونسل کے اعلان سے قبل صدر کے عہدے کیلئے مضبوط ترین امیدوار سمجھے جارہے تھے، تاہم اعلان سے سیاسی صورتحال دلچسپ ہوگئی۔

بعض میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے اڈیالہ جیل سے سنی اتحاد کونسل کے رہنماؤں کیلئے پیغام جاری کرتے ہوئے عندیہ دیا ہے کہ وہ محمود خان اچکزئی کی حمایت کریں۔

رواں ماہ 9مارچ کو ہونے والے صدارتی انتخاب کے شیڈول کے مطابق آج صدارتی امیدوار کیلئے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کا آخری دن ہے جو آج دوپہر 12 بجے تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ کاغذات کی جانچ پڑتال 4مارچ کو ہوگی۔

گزشتہ ماہ 8فروری کو عام انتخابات کے دوران محمود خان اچکزئی نے این اے 266 قلعہ عبداللہ کم چمن سے 67 ہزار 28 ووٹ لے کر رکنِ قومی اسمبلی کا انتخاب جیتا۔ عمران خان کی حمایت کے بعد محمود اچکزئی صدرِ مملکت کے الیکشن کیلئے پر عزم ہیں۔

Related Posts