لاہور، عدالت نے عمران خان کی 3مقدمات میں ضمانت منظور کر لی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی عبوری ضمانت 3 مقدمات میں منظور کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کی ضمانت انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور نے 4 اپریل تک تینوں مقدمات میں منظور کی۔ اے ٹی سی کورٹ نے عمران خان کو ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

 فواد چوہدری، حماد اظہر اور فرخ حبیب کی ضمانت مسترد

اے ٹی سی کورٹ کے جج نے ریمارکس دیتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی سے کہا کہ عمران خان، آپ کسی بھی پیشی کی تاریخ پر غیر حاضر نہ ہوں اور لازمی تفتیش کو جوائن کریں۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اے ٹی سی عدالت سے ضمانت منظوری کے بعد دوبارہ اپنی رہائش گاہ زمان پارک پہنچ گئے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں نے ضمانت منظوری پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل عدالت نے عدم پیشی کے باعث پی ٹی آئی کے سابق وفاقی وزراء فواد چوہدری، حماد اظہر اور فرخ حبیب کی عبوری ضمانت مسترد کردی۔

 عدالت نے انسدادِ دہشت گردی کی دفعات کے تحت پولیس پر تشدد اور جلاؤ گھیراؤ کے متعلق مقدمے میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت مسترد کی۔ تینوں رہنما مقدمے کی سماعت کیلئے پیش نہ ہوسکے۔

 

Related Posts