عدم پیشی، فواد چوہدری، حماد اظہر اور فرخ حبیب کی عبوری ضمانت مسترد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: عدالت نے عدم پیشی کے باعث پی ٹی آئی کے سابق وفاقی وزراء فواد چوہدری، حماد اظہر اور فرخ حبیب کی عبوری ضمانت مسترد کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے انسدادِ دہشت گردی کی دفعات کے تحت پولیس پر تشدد اور جلاؤ گھیراؤ کے متعلق مقدمے میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت مسترد کی۔ تینوں رہنما مقدمے کی سماعت کیلئے پیش نہ ہوسکے۔

یہ بھی پڑھیں:

مینارِ پاکستان پر پی ٹی آئی کا جلسہ، عمران خان کا خطاب 

دریں اثناء زمان پارک ہنگامہ آرائی کیس میں تحریکِ انصاف کے 93 کارکنان کے 50، 50 ہزار کے ضمانتی مچلکے جمع کرائے گئے جس پر عدالت نے رہائی کا روبکار جاری کردیا۔

دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیر اعظم عمران خان آج رات کو مینارِ پاکستان میں تحریکِ انصاف کے جلسے سے خطاب کریں گے، جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوگی۔

آج رات کو تراویح کی نماز کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان مینارِ پاکستان پر ہونے والے تاریخ ساز جلسے سے خطاب کریں گے جس میں پی ٹی آئی کارکنان اور ہمدردوں سمیت عوام کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔

تحریکِ انصاف کا مینارِ پاکستان جلسہ ٹی وی چینلز پر براہِ راست نشر کیا جائے گا۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ جلسے کیلئے تیاریاں جاری ہیں۔ پولیس نے مینارِ پاکستان کو جانے والے راستے بلاک کرنا شروع کردئیے۔

Related Posts