ایم کیوایم والے حکومت سے نکلنے تو سیدھا جیلوں میں جائیں گے، مصطفی کمال

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistani Politician
کرپشن کی وجہ سے مسائل میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے، مصطفیٰ کمال

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا ہے کہ سندھ حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے اور صرف بلیم گیم جاری ہے، صوبے میں کوئی ایسا محکمہ نہیں جہاں کرپشن نہ ہو، وفاق کو آئی جی سندھ کی تبدیلی میں رکاوٹ نہیں ڈالنی چاہئے،شہری حکومت بھی بدعنوانی پر کمربستہ ہے۔

پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کو انتقام نہیں فلاح کا ذریعہ بنائیں، انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کا آخری وقت ہے، اس کے بعدان کی باری نہیں آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم جاتے وقت لوٹ کھسوٹ چاہتی ہے، متحدہ قومی موومنٹ نے مہاجروں کو بہت نقصان پہنچایا،انہوں نے کہا کہ ایسا وقت بھی آئے گا کہ ایم کیو ایم کو چھپنے کی جگہ بھی نہیں ملے گی، مصطفی کمال نے کہا کہ ایم کیو ایم دوبارہ مہاجر کارڈ استعمال کرے گی اور صوبہ کا نعرہ لگائے گی۔

مزید پڑھیں: ایم کیوایم دو حصوں میں تقسیم ہو چکی ہے، خالد مقبول سربراہی چھوڑ دیں، فادرق ستار

سربراہ پی ایس پی مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا پاکستان پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف سندھ کیساتھ مخلص نہیں جبکہ ایم کیو ایم وہ چوکیدار ہے جو چوروں کیساتھ مل کر چوری کرتی ہے، انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم جس دن حکومت سے چلی گئی رابطہ کمیٹی سمیت تمام کونسلر جیلوں میں ہونگے۔

Related Posts