ایم کیوایم دو حصوں میں تقسیم ہو چکی ہے، خالد مقبول سربراہی چھوڑ دیں، فادرق ستار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

farooq sattar court
farooq sattar court

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: ایم کیو ایم کے سابق سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم حیدر آباد نے دباؤ ڈال کر خالد مقبول کو مستعفی کرایاہے ،پارٹی دو حصوں میں تقسیم ہو چکی ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ نہ صرف پارٹی کے اندر شدیداختلافات ہیں بلکہ اب ایم کیو ایم ’نشان عبرت‘ بن گئی ہے۔ موجودہ پارٹی نہ تو ایم کیو ایم ہے اور نہ ہی ایم کیوایم پاکستان، بلکہ اب یہ چوں چوں کا مربہ بن چکی ہے ۔

ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم حیدرآباد نے دباو ڈال کر خالد مقبول صدیقی کو مستعفی کرایا ہے تاکہ کسی اور کو وزارت دلوائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کو قربانی کا بکرا بنایا گیا ہے۔ اب خالد مقبول صدیقی کو پارٹی کی سربراہی سے مستغفی ہونا چاہیے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کی کابینہ میں شمولیت کی دعوت، متحدہ نے 4 مطالبات رکھ دیئے

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ آج فیصلہ کریں کہ بیرسٹر فروغ نسیم ایم کیو ایم میں ہیں یا نہیں ہیں ؟اور اگر ہیں تو وہ بھی استعفیٰ دیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک وزیر وزارت کے مزے لے رہا ہے اور ایک کو مستعفی کرالیا گیا ہےجبکہ آپ کو وزارت قبول ہی نہیں کرنی چاہیے تھی۔

ایم کیو ایم کے سابق سربراہ کا کہنا تھا کہ مینگل نے وزارت قبول نہ کرکے سیاسی بصیرت کا مظاہرہ کیا اور اس لیئے ان کے مطالبات بھی مانے گئے۔ بلوچستان کو ایمنیسٹی ملی، لاپتہ افراد بازیاب ہوئے۔

Related Posts