کورونا وائرس: بیرونِ ملک پاکستانیوں کیلئے رابطہ نمبر قائم کردئیے۔وزیرِ خارجہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا وائرس: بیرونِ ملک پاکستانیوں کیلئے رابطہ نمبر قائم کردئیے۔وزیرِ خارجہ
کورونا وائرس: بیرونِ ملک پاکستانیوں کیلئے رابطہ نمبر قائم کردئیے۔وزیرِ خارجہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے رابطہ نمبر قائم کردئیے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا پاکستان کے بیرونِ ملک تمام سفارتی مشنز نے ہاٹ لائنز کو پاکستانیوں کے لیے دستیاب کردیا گیا ہے۔

وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یہ ہاٹ لائنز چوبیس گھنٹے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی مدد کریں گی۔ یہ اقدام کورونا وائرس سے شہریوں کی حفاظت اور امداد کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام نمبروں کی معلومات میں اپنے پیغام میں جاری کر رہا ہوں جو وزارتِ خارجہ کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہے تاکہ غیر ملکی پاکستانی ان سے فائدہ اٹھا سکیں۔ 

Related Posts