کسی کے باپ میں ہمت نہیں کہ میرا احتساب کرے،مولانا فضل الرحمان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان 6 روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان 6 روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) کےسربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہےکہ نیب سمیت کسی کا باپ بھی ان کا احتساب نہیں کر سکتا۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کے میزان سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم اسلام آباد آکر بیٹھیں گے  اور وہاں دھرنا ہوگا اور دھرنا ایسا نہیں ہو گا کہ آئے اور چلے گئے۔ ہم بھرپور مظاہرہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور نون لیگ سمیت سب اپوزیشن جماعتیں دھرنے پر متفق ہیں، دھرنے کے بعد آئندہ کے اقدامات کی حکمت عملی بنائیں گے۔

پی ڈی ایم سربراہ کا کہنا تھا کہ نیب سمیت کسی کا باپ بھی میرا احتساب نہیں کر سکتا، سن 88 سے پارلیمنٹ میں ہوں، آج تک اسلام آباد میں ایک جھونپڑی بھی نہیں بنا سکا۔

مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ ہم اداروں کے لیے ہمیشہ ڈھال بنے ہیں، ہمیں ضرورت نہیں کہ کسی سے خفیہ مذاکرات کریں، میری یا پی ڈی ایم کی کسی سے خفیہ بات چیت نہیں ہو رہی۔

یہ بھی پڑھیں: شیخ رشید نے مولانا فضل الرحمان کو سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کا مشورہ دےدیا

Related Posts