شیخ رشید نے مولانا فضل الرحمان کو سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کا مشورہ دےدیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شیخ رشید نے مولانا فضل الرحمان کو سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کا مشورہ دےدیا
شیخ رشید نے مولانا فضل الرحمان کو سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کا مشورہ دےدیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نےکہا ہے کہ مولانا کے پی یا بلوچستان سے خود سینیٹ الیکشن میں حصہ لیں،ایس کرنے سے انکے غصے اور  بے چینی میں کمی ہو گی ۔ ان کا کہنا ہے پی ڈی ایم لانگ مارچ اور عدم اعتماد سے آگے نہیں جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار  وفاقی وزیر داخلہ نے وقار النساء گرلز کالج کے نئے بلاک سنگ بنیاد کے موقعے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے غصے میں کمی آچکی ہے، تحاریکوں سے سے حکومتیں نہیں جاتیں، ہم نے 126 روز دھرنا دیا لیکن حکومت نہیں گئی، امید ہے پی ڈی ایم لانگ مارچ اور عدم اعتماد سے آگے نہیں جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ  جو بول رہے ہیں استعفے دیں گے، وہ اپنے فیصلے پر غور کریں، استعفوں سے کوئی تبدیلی نہیں ہوگی، حکومت کے 3 سال ہوگئے ایک سال رہ گیا چوتھے سال انتخابی سرگرمیاں شروع ہوجاتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن مارچ میں ہوں گے جن سے جمہوریت مزید مضبوط ہوگی، فضل الرحمان اگر سینیٹ الیکشن میں خود حصہ لیں گے تو انکے غصے میں کمی ہوجائےگی، اوپن ووٹ پر پی پی اور مسلم لیگ دونوں نے میثاق جمہوریت میں دستخط کئے اب مکر گئے۔ یہی وہ سینٹ ہے جس میں 64 ووٹ تھے تھوڑی دیر میں کم ہوگئے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم کی خواہش ہے سینیٹ انتخابات میں خریدوفروخت نہ ہو اور ممبرمیں جرات ہووہ سینہ تان کرووٹ دےسکے، سینیٹ الیکشن میں اوپن ووٹنگ میں اپوزیشن کو حصہ لینا چاہیے، اپوزیشن سے توقع رکھتا ہوں عقل کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑیں گے، جس نے الیکشن لڑنا ہوتاہے وہ مارکیٹ میں ہوتا ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سیاست بند گلی میں داخل ہونے کا نام نہیں، سیاست میں مذاکرات ہی بہترین آپشن ہوتا ہے، ہم اپوزیشن کو کوئی ٹف ٹائم نہیں دے رہے ، جو وہ کریں گے وہی ہم کریں گے، پیپلز پارٹی سے میرا کوئی رابطہ نہیں ، پی ڈی ایم آج یہ جو بھی فیصلہ کریں گے، کل لال حویلی کے باہر جواب دوں گا۔

وزیرداخلہ نے کہا بھارت کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے، مودی کشمیر کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی ناکام کوشش کررہا ہے،  ہم نے کشمیرکوآزاد کرانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر داخلہ شیخ رشید نے ہزارہ برادری کے مطالبات وزیر اعظم کو پیش کردیئے

Related Posts