حکمران اپوزیشن کا غصہ چیزیں مہنگی کرکے عوام پر اتارتے ہیں،حمزہ شہباز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکمران اپوزیشن کا غصہ چیزیں مہنگی کرکے عوام پر اتارتے ہیں،حمزہ شہباز
حکمران اپوزیشن کا غصہ چیزیں مہنگی کرکے عوام پر اتارتے ہیں،حمزہ شہباز

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت پر رہائی کے بعد اپنے پہلے خطاب میں کہا ہے کہ جیل کی سلاخیں مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کے لیے کوئی نئی بات نہیں ہے اور آج پوری قوم نے احتساب کے تماشے کا منطقی انجام دیکھ لیا۔

لاہور میں رہائی کے بعد کاکنوں سے خطاب کے دوران انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے حوالے سے کہا کہ کبھی کسی نے ایسا لیڈر دیکھا جو اپنی بیمار بیوی کو چھوڑ کر اپنی بیٹی کا ہاتھ تھام کر جیل چلا گیا اور وزیر اعظم عمران خان نیازی کے انتقام کا سامنا کیا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو تقریباً 3 سال مکمل ہونے کے آئے ہیں، یہ ایک جعلی حکومت ہے۔حمزہ شہباز نے کہا کہ 3 برس بدترین سیاسی انتقام کے باوجود حکومت نواز شریف اور شریف خاندان کے خلاف ایک پائی کی کرپشن ثابت نہیں کرسکی۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی نمائندے روز ٹی وی شوز میں بیٹھ کر پیپر لہرا کر کہتے ہیں کہ ثبوت مل گئے، دراصل وہ جھوٹ بولتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب اپوزیشن کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملا تو اس کا غصہ عوام پر نکلا اور گزشتہ 6 ہفتوں سے دال، چینی، آٹا و دیگر اشیا کی قیمتوں میں بتدریج اضافہ ہی ہورہا ہے۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ ایک طرف مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر مفروضوں پر مبنی الزامات لگاتے ہیں اور دوسری طرف دن کی روشی میں اٹا اور چینی چور پکڑے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جتنی قربانی دینی پڑی دیں گے لیکن اب تمہارا (وزیر اعظم عمرا خان ) کا یو م حساب شروع ہوگیا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات میں نوشہرہ کے لوگوں نے حکومت کا دہرا معیار مسترد کردیا جو اس بات کی عکاسی ہے کہ نواز شریف نہیں بلکہ عمران خان چور ہے۔

حمزہ شہباز نے مسلم لیگ (ن) کے دور اقتدار میں مکمل ہونے والے منصوبہ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ دل پر ہاتھ رکھ کر بتاؤ کہ موجودہ حکومت نے کوئی ایک منصوبہ بنایا ہو۔انہوں نے کہا کہ بنی گالہ میں بیٹھ کر غریب کی جھونپڑی گرادینے کا حکم دے دیا جاتا ہے۔

قبل ازیں لاہور احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا ۔ 

منی لانڈرنگ اور رمضان شوگر مل کیس میں گرفتار حمزہ شہباز گزشتہ 20 ماہ سے جیل میں قید تھے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے اپنے ارکان بھی سینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی کو ووٹ نہیں دینگے،مریم نوازکا دعویٰ 

Related Posts