عمران خان کے اپنے ارکان بھی سینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی کو ووٹ نہیں دینگے،مریم نوازکا دعویٰ 

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Maryam Nawaz Sharif

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ووٹ چور، چینی چور ، آٹا چور کا دوبارہ جیتنے کا کوئی چانس نہیں ہے، عمران خان کے اپنے ارکان بھی سینیٹ الیکشن میں پی ۓٹی آئی کو ووٹ نہیں دینگے۔

جاتی امرا میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز نے کہا کہ ڈسکہ اور سینیٹ الیکشن کے بعد لانگ مارچ کی تیاری ہے،این اے 75 کو حکومت اس لیے چیلنج کر رہی ہے کہ چوری پکڑی گئی ہے ، یہ جانتے ہیں آزا دشفاف الیکشن ہواتو ان کی ضمانتیں ضبط ہوجائیں گی۔

مزید پڑھیں:سینیٹ انتخابات کے بعد لانگ مارچ سے حکومت کا نقشہ تبدیل ہوجائے گا۔بلاول بھٹو زرداری

مریم نواز نے کہا کہ ووٹ چور، چینی چور ، آٹا چور کا دوبارہ جیتنے کا کوئی چانس نہیں ہے، ہوسکتا ہے کہ لانگ مارچ کی ضرورت ہی پیش نہ آئے،عمران خان ایک بار تو ساز باز کر کے آ گئے ہیں ، پی ٹی آئی ارکان اب پی ٹی آئی کو ووٹ دینے کو تیار نہیں،یوسف رضاگیلانی امیدوارہیں خودرابطےکررہے ہیں اور کرنے بھی چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز میری طرح پارٹی کارکن ہیں،جہاں پارٹی ہمیں ذمے داری دے گی ہم دونوں پوری کریں گے،بائیس سال بعد اللہ پاک نے حمزہ کواولاد عطا کی اس سے بھی آج وہ ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ارکان بھی ان کا ساتھ نہیں دیں گے،پنجاب میں سینیٹ الیکشن سے متعلق کچھ نہ ہی کہوں تو بہتر ہے۔

Related Posts