حلیم عادل شیخ نے سندھ میں پی ٹی آئی کی مضبوطی کیلئے اہم کردار ادا کیا، حنیدلاکھانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

hunaid lakhani

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوسربراہ بیت المال سندھ حنیدلاکھانی نے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما و رکن صوبائی اسمبلی حلیم عادل شیخ کو سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حلیم عادل شیخ نے سندھ میں تحریک انصاف کی مضبوطی کے لیئے اہم کردار ادا کیا ہے ،پی ٹی آئی نے ہی ملک کو حقیقی جمہوری ریاست بنانے کا عملی کام کیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے حنید لاکھانی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کیا، حنید لاکھانی نے کہا کہ حلیم عادل شیخ کی ایک طویل اور دن رات کی جدوجہد کو قوم اچھی طرح جانتی ہے وہ غریب اور مستحق افراد کے حقوق کی سیاست کرنے والے انسان ہیں ، ہمیں امید ہے کہ وہ اپوزیشن کے عہدے پر رہتے ہوئے سندھ کے حکمرانوں کے سامنے عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر اٹھائینگے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی بیشتر کمزوریوں اور نا اہلیوں پر اپوزیشن کے دباءو سے وہ حکومت عوام کو ڈیلیور کرنے پر مجبور ہوجاتی ہے اپوزیشن کی تنقید کے خوف سے حکومت کو عوام کے لیئے فلاحی اقدامات کرنا پڑتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی کارکردگی سب کے سامنے ہے اس وقت صوبہ سندھ میں ہر شعبے میں کرپشن کا راج ہے اور سندھ حکومت نے عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے، پی ٹی آئی سندھ میں حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کررہی ہے اور سندھ حکومت کی کرپشن اور لوٹ ما رکو بے نقاب کریں گے۔

مزید پڑھیں:حلیم عادل شیخ کو اپوزیشن لیڈر بنانے کیلئے 62 اراکینِ سندھ اسمبلی نے درخواست جمع کرادی

انہوں نے کہا کہ حلیم عادل شیخ نے سندھ میں پاکستان تحریک انصاف کے لیئے ایک ورکر کی طرح جدوجہد کی ہے اور سندھ کے کونے کونے تک عمران خان کے پیغام کو پھیلانے میں اہم کردار ادا کیا ، صوبہ سندھ کے کسی بھی شہر میں کسی غریب کے ساتھ کوئی ظلم ہوتا ہے تو حلیم عادل شیخ پاکستان تحریک انصاف کا نمائندہ بن کر وہاں کھڑا ہوتا ہے اور غریبوں کو انصاف دلوانے کے لیئے دن رات کوشش کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف سندھ میں دن بدن مضبوط ہورہی ہے اور پی ٹی آئی کی بڑہتی ہوئی مقبولیت سے پیپلز پارٹی شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکی ہے ، پی ٹی آئی کی مضبوطی سے ہی سندھ کی ترقی اور خوشحالی ممکن ہے ۔

Related Posts