حلیم عادل شیخ کو اپوزیشن لیڈر بنانے کیلئے 62 اراکینِ سندھ اسمبلی نے درخواست جمع کرادی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: پاکستان تحریکِ انصاف کے سینئر مرکزی رہنما حلیم عادل شیخ کو قائدِ حزبِ اختلاف سندھ اسمبلی بنانے کیلئے اسمبلی کے 62 اراکین نے درخواست جمع کرادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کراچی کے صدر و رکنِ سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے اسپیکر سندھ اسمبلی کے دفتر میں حلیم عادل شیخ کو اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی بنانے کی درخواست جمع کرائی۔

مذکورہ درخواست پر پی ٹی آئی، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) اور متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے 62 اراکینِ اسمبلی کے دستخط موجود ہیں۔ تمام اراکینِ اسمبلی حلیم عادل شیخ کو فردوس شمیم نقوی کی جگہ اپوزیشن لیڈر بنانے پر متفق ہیں۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کے رہنما حلیم عادل شیخ کو سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد کرنے کی منظوری دے دی۔

اس سے قبل سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی تھے، جنہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا، ان کے استعفیٰ کو وزیر اعظم عمران خان نے منظور کیا۔

مزید پڑھیں: حلیم عادل شیخ سندھ اپوزیشن لیڈر نامزد، وزیر اعظم نے منظوری دیدی