حلیم عادل شیخ دل میں تکلیف کے باعث جیل سے اسپتال منتقل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Haleem Adil Sheikh

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :پی ایس 88 کے ضمنی الیکشن کے دوران سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کو دل میں تکلیف کے باعث جیل سے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کو دل کی تکلیف کی شکایت ہوئی جس پر حلیم عادل شیخ کی جانب سے جیل سپرنٹنڈنٹ کو اسپتال لے جانے کی درخواست کی گئی۔حلیم عادل شیخ کو قومی ادارہ برائے امراض قلب منتقل کردیا گیا۔

حلیم عادل شیخ کو گزشتہ روز عدالتی ریمانڈ پر جیل منتقل کیا گیا تھا۔دوسری جانب حلیم عادل شیخ کے ترجمان محمدعلی بلوچ نے الزام عائد کیاہے کہ حلیم عادل شیخ کو سینٹرل جیل میں تشدد کا نشانہ بنایاگیاہے ۔

جیل میں پیپلزپارٹی کے گینگ وار سے تعلق رکھنے والے غنڈوں نے انہیںتشدد کا نشانہ بنایا۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز سینٹرل جیل میں حلیم عادل شیخ کو سازش کے تحت جیل انتظامیہ نے تشدد کا نشانہ بنوایا۔جیل انتظامیہ نے حلیم عادل شیخ سے کسی کی بھی ملاقات نہیں کروائی ۔

حلیم عادل شیخ کو جیل میں بند وارڈ کر دیا گیا تھا گھر سے کپڑے اور کھانا بھی نہیں پہنچانے دیا۔انہوں نے کہاکہ جیل انتظامیہ نے حلیم عادل شیخ کو این آئی سی وی ڈی اسپتال منتقل کیا ہے۔ورثا کو حلیم عادل شیخ کو اسپتال منتقل کرنے کی اطلاع دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: تھرپارکر:این اے221کا ضمنی انتخاب،پیپلز پارٹی کو واضح برتری حاصل

محمدعلی بلوچ نے کہاکہ حلیم عادل شیخ کی ٹانگ و دیگر حصوں پر تشدد کے نشان ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی مختلف طریقوں سے حلیم عادل شیخ کو نقصان پہنچا رہی ہے۔سینٹرل جیل کے سپرنٹنڈنٹ بھی پیپلزپارٹی کے غنڈوں سے ملے ہوئے ہیں۔

ترجمان نے کہاکہ جیل میں حلیم عادل شیخ کی زندگی کو خطرہ ہے۔حلیم عادل شیخ کو کچھ بھی ہوا اس کی زمہ دار سندھ حکومت اور پیپلزپارٹی ہوگی۔

Related Posts