گلگت بلتستان کے عوام نے سندھ کا حال دیکھ کر پیپلزپارٹی کومسترد کردیا،حلیم عادل شیخ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Haleem Adil said people of Gilgit rejected Maulana, Bilawal

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا بیانیہ ختم ہوگیا ہے ، ن لیگ کی سازشیں دم توڑ گئیں، اپوزیشن کو پیغام چلا گیا ہے کہ پی ٹی آئی سلیکٹڈ نہیں بلکہ الیکٹڈ ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر حلیم عادل شیخ نے حنید لاکھانی سیکریٹریٹ کراچی میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ انکےہمراہ پی ٹی آئی کے رہنما جان شیر جونیجو، علی میرجت و دیگر بھی شریک تھے۔

میڈیا سےبات چیت کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ میں گلگت بلتستان کی عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے پرامن الیکشن کا انعقاد کیا گیا، خصوصی طور گلگت بلتستان کی خواتین کو سلام پیش کرتا ہوں جو کل گھروں سے نکلیں اور ووٹ کاسٹ کیا اور ملک دشمن کے بنانیہ کو مسترد کیا۔گلگت کے لوگوں نے تمام پاڑیوں کو سنا اور پھر اپنا فیصلہ کیا ہے۔

حلیم عادل شیخ نے مزید کہا آجکل ڈالر نیچے آرہا ہے، معیشت کے حوالے سے مثبت خبریں آرہی ہیں۔ مولانا صاحب نے بہت زور لگایا لیکن کوئی بھی کامیابی حاصل نہیں کر سکے ،گلگت میں بھی پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے کرپشن کا بازار گرم کیا ہوا تھا۔

بلاول زرداری نے کہا تھا کہ گلگت کو سندھ بنادیں گے، گلگت کی عوام نے دیکھ کہ سندھ کے کتنے برے حالات ہیں اسی وجہ وہاں کے لوگوں نے بلاول زرداری کو ووٹ نہیں دیا۔ گلگت الیکشن سندھ کے وسائل کو استعمال کیا گیا،سندھ کی عوام کا پیسہ لٹایا گیا ہے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا بڑی مشکلوں سے ملک کو ایک ایماندار وزیر اعظم ملا ہے 22 سالا جدوجہد کے بعد عمران خان ملک کےسربراہ بنےہیں۔

وزیر اعظم عمران خان کے اثاثوں میں کمی آئی ہے حکومت میں آنے کے بعدعمران خان عوام کے لئیے ایک تحفہ ثابت ہوئے ہیں، اگر بلدیات کے الیکشن کروائے جائیں تو وہاں بھی پی ٹی آئی کامیاب ہوگی۔

حلیم عادل شیخ نے مزید کہا میرا بھانجہ وقاص احمد اس وقت بھی کورٹ میں ہے ہم صفدر اعوان کو نہیں چھوڑیں گے، سندھ پولیس نے بغیر مدعی کے بیان لئے کیس کو خارج کرکے عدالت میں چالان جمع کرایا ہے ہم عدالت گئے ہیں مزار قائد کا تقدس پوری قوم کو عزیز ہے۔

نواز شریف ملک دشمن بن کے سامنے آئے ہیں فوج کے بیان بازی کر کے خود کو بچانا چاہتے ہیں۔ جن ممالک کی فوجیں کمزور ہوجاتی ہیں انکا حال کتنا برا ہوتا ہے دنیا دیکھتی ہے، بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز تو گلگت بلتستان فوٹو شوٹ کے لیے گئے ہوئے تھے۔

گلگت بلتستان کی عوام سے کئے گئے وعدے عمران خان ضرور پورے کریں گے، کرپشن کے خلاف جنگ مزید تیز ہوگی، حلیم عادل شیخ نے کہا علیشاہ کے ساتھ ہونے والے واقعہ میں پولیس کی کارکردگی کو سراہتا ہوں، واقعہ میں گرفتار ہونے والے شخص کو سخت سے سخت سزا دلوائیں گے، واقعہ میں ملوث مفرور ملزمان کو ہر صورت گرفتار کریں گے۔

کشمور میں خواتین پولیس کیوں موجود نہیں تھی کیوں اے ایس آئی کو اپنی بیٹی کو بھیجنا پڑا، وومن اور چائیلڈ پروٹیکشن بیورو کیوں کشمور میں کام نہیں کررہے ، ہم نے ایسے مجرموں کو سرعام پھانسی کی تجویز دی جسکی پیپلز پارٹی نے مخالفت کی، پھانسی پر پہلے عملدرآمد نہیں ہوتا تھا لیکن عمران خان کے آنے کے بعد عملدرآمد ہونے لگا ہے۔

معصوم بچیوں کے ساتھ زیادتی کے ملزمان کو سزائیں دلوانے کے لئے زینب الرٹ بل ہم لائے اور جلد زیادتی کے واقعوں کی روک تھام کے لئے آرڈیننس بھی اسمبلی میں لارہے ہیں۔

پی ڈی ایم کے جلسے کورونا وبا ء کے پیش نظر بند ہونے چاہئیں، کورونا ایک بار پھر سر اٹھا رہا ہے عوام مکمل احتیاط کریں۔ پی ڈی ایم کا بیانیہ عوام نے رد کر دیا ہے ملک کے خلاف جو سازشیں کریں گے ان کو عوام نہیں چھوڑے گی۔

مزید پڑھیں: کٹھ پتلی کا کھیل ختم ہونے کو ہے، دھاندلی سے ہمت نہیں ہاریں گے، مریم نواز

پاکستان ترقی کی راہ پر چل رہا ہے معیشت مضبوط ہورہی ہے ،مہنگائی کے خاتمے کے لئے موثر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، غریب عوام کو مکمل ریلیف فراہم کیا جائے گا، وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ سمیت پی ٹی آئی ایم این اے ڈاکٹر عامر لیاقت سمیت تمام مریضوں کی کورونا سے جلد صحتیابی کے لئے دعاگو ہوں۔

Related Posts