عمران خان صوبوں کو حق سے محروم کرنا چاہتے ہیں، آصف زرداری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آصف علی زرداری کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے
آصف علی زرداری کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے وفاق کو مضبوط بنانے کے لئے تمام صوبوں کے آئینی حقوق کو یقینی بنایا۔

پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ سے ٹیلیفونک گفتگو میں سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت صوبوں کو آئینی اور مالی وسائل سے محروم رکھنا چاہتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے حکمت عملی وضع کرنے کی بجائے اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ محاذ آرائی میں مصروف ہے۔

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان سابق صدر اور فوجی آمرپرویز مشرف کے نقش قدم پر چل رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: اٹھارہویں آئینی ترمیم پر وفاق اور سندھ حکومت کی چپقلش، وجوہات کیا ہیں؟

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے رہنماؤں سے صوبوں خود مختاری برداشت نہیں ہورہی اس لئے 18ویں  ترمیم کیخلاف باتیں کی جارہی ہیں۔

Related Posts