حکومت کا سابق وزیراعظم نوازشریف کے پاسپورٹ کی تجدید نہ کرنے کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

رائے ونڈ کی زمین ہم نے 30 سال قبل قانونی تقاضے پورے کرکے خریدی۔نواز شریف
رائے ونڈ کی زمین ہم نے 30 سال قبل قانونی تقاضے پورے کرکے خریدی۔نواز شریف

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے پاسپورٹ کی تجدید نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق نوازشریف عدالتی اشتہاری ہیں اور ان کے پاسپورٹ کی تجدید نہیں کی جائے گی، وزارت داخلہ کا کہنا ہے نوازشریف اگرسفر کرنا چاہیں گے تو ایمرجنسی ٹریول ڈاکومنٹ کے ذریعے کرنا ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی ٹریول ڈاکومنٹ کے حصول کیلئے انہیں وزارت خارجہ سے رجوع کرنا ہوگا۔ نوازشریف کے پاس سفارتی پاسپورٹ ہے اور وزارت خارجہ کی سفارش پرداخلہ تجدید کرسکتی ہے۔

یاد رہے کہ نواز شریف کے پاسپورٹ کی معیاد آج رات 12بجے ختم ہوجائے گی۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کے پاس ڈپلومیٹک پاسپورٹ موجود ہے۔

اس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا تھا کہ 16 فروری کو سابق وزیراعظم نواز شریف کا پاسپورٹ منسوخ کر رہے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا تھا کہ مینول ویزہ سسٹم ختم کردیا گیا ہے۔ ویزوں میں شکایت تھیں اس لیے بند کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل شیخ رشید احمد نے کہا تھا کہ نواز شریف اور اسحاق ڈار کو اللہ ہی وطن واپس لا سکتا ہے، ہمارا برطانیہ کے ساتھ  ملزمان  کی حوالگی کا کوئی معاہدہ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شیخ رشید نے مولانا فضل الرحمان کو سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کا مشورہ دےدیا

Related Posts